ساس ۔ بہو میں ٹکٹ کے تعلق سے تنازع میں پھنسے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے صحافیوں پر نکالا اپنا غصہ

Nov 26, 2017 07:27 PM IST | Updated on: Nov 26, 2017 07:27 PM IST

گودھرا: اپنی 35 سالہ چوتھی بیوی کے بجائے پچاس سال کی بہو کالول اسمبلی سیٹ پر ٹکٹ ملنے سے چھبدھ گجرات کے پنچل محل لوک سبھا سیٹ کے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ پربھات سنگھ چوہان سے آج اس تعلق سے سوال پوچھے جانے پر وہ نامہ نگاروں پر ہی بھڑک گئے۔آدی واسی فرقےسے تعلق رکھنے والے مسٹر چوہان جب یہاں بی جے پی ’من کی بات‘ چائے کے ساتھ پروگرام میں حصہ لینے آئے تھے، جب نامہ نگاروں نے جب ان سے کالول سیٹ پر ٹکٹ کے تعلق سے سوال کرنے شروع کردئے تو انہوں نے ان سوالوں کا جواب نہیں دیا اور بعد میں ایک نیوز چینل کے رپورٹر پر بھڑک گئے۔ حالانکہ بیچ بچاؤ کرکے کسی طرح اس چینل کے رپورٹر کو وہاں سے ہٹادیا گیا۔

واضح رہے کہ مسٹر چوہان نے اپنی بیوی رنگویشری چوہان کے لئے ٹکٹ کی مانگ کی تھی پر جب پارٹی نے ان کے بہو سمن بین کو ٹکٹ دے دیا تو ناراض ہوکر پارٹی سربراہ امت شاہ کو خط بھی لکھ ڈالا جس میں اپنے ہی بیٹے کو شراب کا دھندہ باز تک بتادیا۔ انہوں نے پارٹی پر امیدوار بنانے کا دباؤ بھی ڈالا لیکن وہ ناکام رہے۔

ساس ۔ بہو میں ٹکٹ کے تعلق سے تنازع میں پھنسے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے صحافیوں پر نکالا اپنا غصہ

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز