پٹرول۔ ڈیزل کے داموں میں ویٹ کم کرنے کا کریڈٹ راہل گاندھی کو: شکتی سنگھ گوہل

Oct 10, 2017 07:31 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 07:31 PM IST

احمدآباد۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے خود کے صوبے گجرات میں آنے والے ریاستی انتخابات کو لیکر جہاں کانگریس لگاتار حکومت پر حملہ کر رہی ہے ، وہیں بی جے پی بھی عوام کو رجھانے کے سارے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔ اب بی جے پی حکومت نے پیٹرول ڈیزل کے داموں میں ویٹ کو کم کرتے ہوئے کمی کا اعلان کیا ہے۔ وہیں مقامی کانگریسی نیتا اس کو راہل گاندھی کے گجرات دوروں سے حکومت میں پیدا خوف کا  نتیجہ بتا رہے ہیں ۔

گجرات میں  ایک لمبے عرصے بعد عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمتوں میں تھوڑی راحت ملی ہے ۔ جی ہاں ملک میں بے لگام ہو رہے پٹرول اورڈیزل کی قیمت کو کم کرنے کی مرکزی حکومت کی اپیل کے بعد گجرات حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر وصول کئے جانے والے ویٹ میں بڑی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ جس پر سیاست  چھڑ گئی ہے۔ اس فیصلے پرگانگریس کے سینئر لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے  حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ سالوں تک ویٹ کو لے پرعوام کو لوٹا اور اب الیکشن کے بہانے حکومت نے ویٹ میں کمی کی ۔ عوام کو بےوقوف بنانے کی  بی جے پی جو کوشش کر رہی ہے اس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

پٹرول۔ ڈیزل کے داموں میں ویٹ کم کرنے کا کریڈٹ راہل گاندھی کو: شکتی سنگھ گوہل

انہوں نے کہا کہ گجرات کے لوگ بے وقوف نہیں ہیں، وہ سب جانتے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کے دورے کو لے کر بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے، ڈری ہوئی ہے ۔ اور اسی وجہ سے لوگوں کے لئے راحت کا ٹکرا پھینکنے کا کام کیا ہے۔ ٹیکس کم کرنے کا کریڈٹ راہل گاندھی اور گجرات کی عوام کو جاتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز