نوٹ بندی کے فیصلہ کے خلاف گجرات کانگریس نے کیا آر بی آئی کے دفتر کا گھیراؤ– News18 Urdu

نوٹ بندی کے فیصلہ کے خلاف گجرات کانگریس نے کیا آر بی آئی کے دفتر کا گھیراؤ

تاہم شاه پورعلاقہ سے نکلنے والی کانگریس کی ریلی کو ریزرو بینک تک پہنچنے سے قبل ہی پولیس نے روک دیا اور ریلی میں شامل کانگریسی ليڈران کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں كاركنان کو بھی حراست میں لے لیا

Jan 19, 2017 11:24 PM IST | Updated on: Jan 19, 2017 11:24 PM IST

احمد آباد:نوٹ بندی کے مخالفت میں گجرات کانگریس کی جانب سے احمد آباد میں ریزرو بینک کے دفتر کا گھیراؤ کیا گیا ۔تاہم شاه پورعلاقہ سے نکلنے والی کانگریس کی ریلی کو ریزرو بینک تک پہنچنے سے قبل ہی پولیس نے روک دیا اور ریلی میں شامل کانگریسی ليڈران کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں كاركنان کو بھی حراست میں لے لیا۔

گجرات کانگریس کی جانب سے آر بی آئی گھیراؤ ریلی میں سشیل کمار شندے بھی شامل ہوئے ۔ ریلی سے پہلے شاه پور علاقہ میں ایک پروگرام بھی کیا گیا ، جس میں مودی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلہ کی جم کر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ مودی کے اس فیصلہ سے صرف اور صرف اس ملک کے ایماندار لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ جن لوگوں کے پاس بلیک منی تھی ، انہوں نے تو پہلے ہی وائٹ کر لیا اور مودی کے اس فیصلہ کے اتنے دنوں بعد بھی عوام کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

نوٹ بندی کے فیصلہ کے خلاف گجرات کانگریس نے کیا آر بی آئی کے دفتر کا گھیراؤ

Loading...

Loading...