احمد آباد : بی جے پی گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی تین فہرست جاری کر چکی ہے ، لیکن ابھی تک ایک بھی مسلم کا نام سامنےنہیں آیا ہے۔ اس مرتبہ جس طریقہ کےحالات ہیں، اسے دیکھ کر لوگ امید جتا رہےتھےکہ شاید بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے کو حقیقت میں بدلتے ہوئےاس مرتبہ مسلمانوں کو بھی میدان میں اتارے گی۔ لیکن جیسے جیسے لسٹ آ رہی ہے ، اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اترپردیش کی طرح ہی بغیرکسی مسلم امیدوار کو میدان میں اتارے الیكشن لڑا جائےگا۔
اس سلسلہ میں آل انڈیا ملی كونسل کی گجرات یونٹ کے صدر مفتی رضوان تاراپوری نے وزیر اعظم مودی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ جب مسلم برادری کے لوگوں کو ٹکٹ نہیں دیا جا رہا ہے ، تو پھر کس طرح سب کا ساتھ سب کا وکاس ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ گجرات کےمسلم برادری کےلوگ بی جے پی سے ایسی ہی امید کرتے تھے۔
