راج ٹھاکرے کا وزیر اعظم مودی پر پھر نشانہ ، کہا : آج گجرات میں پپو کیوں بی جے پی پر پڑ رہا ہے بھاری

کبھی زبان کی تو کبھی علاقہ کی سیاست کرنے والے مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ایک مرتبہ پھر بی جے پی اور وزیر اعظم مودی پر جم کر نشانہ سادھا ہے ۔

Nov 20, 2017 11:39 PM IST | Updated on: Nov 20, 2017 11:39 PM IST

تھانے : کبھی زبان کی تو کبھی علاقہ کی سیاست کرنے والے مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ایک مرتبہ پھر بی جے پی اور وزیر اعظم مودی پر جم کر نشانہ سادھا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کانگریس کی تعریف بھی کی۔ راج ٹھاکرنے کہا کہ آج گجرات میں پپو بی جے پی پر کیوں بھاری پڑ رہا ہے۔راج ٹھاکرے نے گجرات میں جاری انتخابی گھمسان کے درمیان ہاردیک پٹیل کے سی ڈی معاملہ پر کہا کہ کوئی اپنے گھر میں کچھ بھی کرے، تمھیں جھانکنے کی کیا ضرورت ہے کہ وہ کیا کرتا ہے، آپ اپنے گھر جاکر کرو، کون روکتا ہے ۔ اس طرح کی گری ہوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔

گجرات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پپو الفاظ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس پر راج ٹھاکرے نے کہا کہ راہل گاندھی کو پپو کہنے والے، آج جب وہی پپو گجرات میں پھر رہا ہے تو پریشان کیوں ہیں ۔ موجودہ حکومت ڈر و خوف کے سائے میں ہے، جو دوسری پارٹیوں کے پروگرام پر پابندی، جلسوں پر پابندی اور ٹیلی کاسٹ میں رخنہ ڈالتی ہے۔

راج ٹھاکرے کا وزیر اعظم مودی پر پھر نشانہ ، کہا : آج گجرات میں پپو کیوں بی جے پی پر پڑ رہا ہے بھاری

وزیر اعظم مودی کے سوچھ بھارت ابھیان پر راج ٹھاکرے نے کہا کہ پی ایم کو سوچھ بھارت اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس سے کرنا چاہئے، گنگا سے شروع کرنا چاہئے ، جہاں ندی کنارے بنے شمسان گھاٹ کی لاشیں پانی میں تیرتی نظر آتی ہیں، اسے کون اور بنارس کو کون صاف کرے گا ؟ ۔

ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے مختلف ریلوے اسٹیشنوں کے اطراف بیٹھنے والے ہاکرس اور ان کی پشت پناہی کرنے پر حکومت کو بھی انتباہ دیا اور کہا کہ ہاکرس کے خلاف ان کی پارٹی کی یہ لڑائی جا رہی رہے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز