ہاردک نے ریزرویشن معاملہ پرکانگریس کو 3 نومبر تک اپنا موقف واضح کرنے کا دیا الٹی میٹم

Oct 28, 2017 07:23 PM IST | Updated on: Oct 28, 2017 07:23 PM IST

احمد آباد۔ گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو حمایت دینے کی قیاس آرائیوں کے درمیان پاٹيدار کمیونٹی کے لیڈر ہاردک پٹیل نے پٹیل برادری کو ریزرویشن دینے کے مسئلے پر اسے تین نومبر تک اپنا موقف واضح کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو کانگریس کا بھی وہی حال کیا جائے گا، جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کا سورت میں کیا گیا۔ ہاردک پٹیل نے آج ٹویٹ کر کے کانگریس کو یہ الٹی میٹم دیا۔

مسٹر شاہ کی سورت ریلی کے دوران، ہاردک پٹیل کے حامیوں نے کافی ہنگامہ کیا تھا۔ پٹیل کمیونٹی کے رہنماؤں کے اعزاز کے لئے منعقد اس ریلی میں کچھ لوگوں نے جم کر نعرے بازی کی تھی اور کرسیاں پھینکنے کے ساتھ ہاردک پٹیل کی حمایت میں نعرے بازی کی تھی۔ پاٹیدار لیڈر نے ٹویٹ کر کے کہا "تین نومبر تک کانگریس پاٹيدار کو آئینی طور پر ریزرویشن کس طرح فراہم کرائے گی۔ اس مسئلے پر اپنا موقف واضح کردے، نہیں تو سورت میں جس طرح امت شاہ کے ساتھ ہوا ہے اس کے ساتھ بھی ویسا ہی ہوگا۔"

ہاردک نے ریزرویشن معاملہ پرکانگریس کو 3 نومبر تک اپنا موقف واضح کرنے کا دیا الٹی میٹم

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور ہاردک پٹیل ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز