احمدآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع

احمد آباد۔ گجرات کے حجاج کرام کے واپس آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

Sep 21, 2017 04:15 PM IST | Updated on: Sep 21, 2017 04:15 PM IST

 احمد آباد۔  گجرات کے حجاج  کرام  کے واپس آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ احمدآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  دو فلائٹوں میں حجاج کرام واپس پہنچے ۔ گجرات حج کمیٹی کی جانب سے ان کا خصوصی استقبال کیا گیا ۔ ان حجاج کرام نے بتایا کہ انہوں نے ملک کی خوش حالی کے ساتھ روہنگیا مسلمانوں کے لئے  بھی دعائیں مانگیں ۔ گجرات سے 08اگست تا 25 اگست تک عازمین کا قافلہ سفرحج کے لئے روانہ ہوا  اور آج سے گجرات تمام حجاج اکرام احمدآباد اپنے جائے مقام تشریف لا رہے ہیں۔واضح رہے کہ امسال  گجرات سے گیارہ ہزار سے زائد عازمین حج سفر حج پر روانہ ہوئے تھے ۔ اور بیس ستمبر سے دو اکتوبر تک احمدآباد ایئر پورٹ پر سعودی ایئر لائنس کی فلائٹوں میں روزانہ حجاج کرام واپس آئیں گے ۔اس موقع پر گجرات حج کمیٹی کے صدر پرنسپل محمد علی قادری نے تمام حجاج اکرام کا پھولوں سے استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے حکم سے تمام حاجی خیروآفیت سے احمدآباد لوٹ رہے ہیں ۔ ہم نے ان کے لئے ایئرپورٹ خصوصی انتظام کر استقبال کیا۔

سعودی ایئر لائنس ہر فلائٹ میں 300 حجاج اکرام  کی آمد ہو رہی ہے۔ ہر روز دو اور تین فلائٹیں احمدآباد ایئرپورٹ پہنچیں گی۔   سفر حج پر سے  لوٹ کر آئے حاجیوں نے  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں جو ہمیں یہ مبارک موقع ملا۔ ہم نے ملک میں امن و بھائی چارہ قائم رکھنے کی دعائیں مانگیں۔ ساتھ ہی ساتھ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے ظلم و ستم کو ختم کرنے کے لئے بھی اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگیں۔ان حاجیوں سے مل کر ان کے رشتہ داروں میں خوشی کا ماحول دیکھنے ملا جو انکو لینے ایئر پورٹ آئے  تھے ۔ سال 2017 حج کا سیزن 02 اکتوبر کو مکمل ہو رہا ہے ۔  گجرات کی تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ عازمین گجرات سے سفر حج پر گئے تھے۔

احمدآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز