گجرات مائنارٹی فائنانس کارپوریشن نے اقلیتی طبقے کے لوگوں میں تقسیم کئے چیک

Aug 29, 2017 07:28 PM IST | Updated on: Aug 29, 2017 07:28 PM IST

احمد آباد۔ گجرات مائناریٹی فائنانس کارپوریشن کے زیر اہتمام گاندھی نگر میں اقلیتی طبقے سے جڑے لوگوں کو چیک تقیسم کا ایک پروگرام رکھا گیا، جس میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی، کیبنیٹ منسٹر آتما رام پرمار،  گجرات کے وزیر اعلیٰ وجئے روپانی اورگجرات مائنوریٹی فائنانس کارپوریشن کے چیئرمین صوفی ایم  کے چشتی موجود رہے۔ اس موقع  پر 600 افراد کو چھ کروڑ کے چیک تقسیم کئے گئے ۔گجرات مائنوریٹی فائنانس کارپوریشن کا یہ پروگرام کافی کامیاب رہا ۔

گاندھی نگرمیں گجرات مائنیوریٹی فائنانس کارپوریشن کی جانب سے لوگوں  کو چیک تقسیم کے وقت مسلم ، سکھ ، عیسائی ،بدھ ، جین،  پارسی جیسے اقلیتی طبقے سے جڑے لوگوں  نے شرکت کی اور  قومی اتحاد کا منظر نظرآیا ۔ ان تمام فرقے کے لوگوں کو چھ کروڑ کے چیک سی ایم وجے روپانی کے ہاتھوں دیے گئے ۔ تاہم جسمانی طورپرمعذور لوگوں کو بھی چیک دیا گیا۔ اس پروگرام میں سی ایم وجے روپانی کے ساتھ ساتھ مختارعباس نقوی بھی حاضر رہے ۔ مرکزی وزیرمختارعباس نقوی نے کہا کہ آج بھارت میں وکاس کا ماحول ہرجگہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ڈراور خوف کا ماحول  تو صرف بے ایمانوں کے لئے ہے جو کرپشن پھیلا رہے ہپں۔ اس کے علاوہ  یوپی میں مدرسہ کو آن لائن کیا گیا ۔ اس معاملے کو لے کر نقوی نے کہا کہ ہم سبھی اسکولوں کی جانکاری آن لائن رکھتے ہیں اس میں سے مدرسہ الگ نہیں ہے ۔ مدرسہ بھی ہمارے ملک کا ایک حصہ ہے۔

گجرات مائنارٹی فائنانس کارپوریشن نے اقلیتی طبقے کے لوگوں میں تقسیم کئے چیک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز