میونسپل کارپوریشن نے گوبر پر دیا عجیب و غریب حکم، خلاف ورزی کرنے والوں کو گدھے پر بٹھانے کی سزا

Dec 03, 2016 09:10 AM IST | Updated on: Dec 03, 2016 09:11 AM IST

امریلي۔ گجرات میں امریلي ضلع کی میونسپل کارپوریشن نے مرکزی حکومت کی صفائی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے ایک عجیب و غریب حکم جاری کیا ہے جس کے تحت شہر میں گایوں اور بھینسوں کے گوبر کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں طے شدہ علاقے میں طے مقدار تک ہی گوبر کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گدھے پر بٹھا کر گھمانے کی بات بھی تحریری حکم میں کہی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے حکم کے مطابق طے شدہ علاقے میں گائے اور بھینسوں کو تین کلو تک گوبر کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ ان کے بچھڑوں کے لئے یہ مقدار صرف ایک کلو ہوگی۔

گوبر کا وزن کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم بھی بنائی گئی ہے۔ طے شدہ علاقوں میں اجازت سے زیادہ گوبر کرنے اور اس سے باہر گندگی پھیلانے پر سخت کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔ بلدیہ نے اس معاملے میں تفصیلی قوانین بنانے کے لئے مقامی لوگوں سے تجاویز پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔ ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گدھے پر بٹھا کر اس کو گھمانے کی بات بھی کہی گئی ہے۔

میونسپل کارپوریشن نے گوبر پر دیا عجیب و غریب حکم، خلاف ورزی کرنے والوں کو گدھے پر بٹھانے کی سزا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز