گجرات : اپنے ہی گڑھ میں بی جے پی کوعوام کے کرفیو کا سامنا ، لوگوں نے لیڈران کے داخلے پر لگائی پابندی

گجرات میں برسراقتدار بی جےپی کے گڑ کہے جانے والے شہر سورت میں پارٹی کو اپنے ہی اسمبلی حلقوں میں ایک طرح کے عوامی کرفیو کے پیش نظر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Nov 11, 2017 10:34 AM IST | Updated on: Nov 11, 2017 10:34 AM IST

سورت : گجرات میں برسراقتدار بی جےپی کے گڑ کہے جانے والے شہر سورت میں پارٹی کو اپنے ہی اسمبلی حلقوں میں ایک طرح کے عوامی کرفیو کے پیش نظر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دونوں ہی علاقوں میں پچھلی بار بی جےپی کے پاٹیدار امیدوار جیتے تھے۔ان علاقوں میں پاٹیداروں کی اکثریت ہے،ان میں سے واراچھا روڈ علاقے میں تو لوگوں نے بی جے پی کے داخلے کی مناہی کےلئے بینر اور پوسٹر لگادئے ہیں،جبکہ کتارگام کی ایک سو سے زیادہ سوسائٹی میں کسی بھی سیاسی پارٹی کے نمائندے کے داخلے پر پابندی کے پوسٹر اور بینر چسپا کئے گئے ہیں۔ان پر کرفیو کےلئے لگائی جانے والی دفعہ 144کا ذکر کرتے ہوئے لیڈران کے داخلے کو ممنوعہ بتایا گیا ہے۔کئی علاقوں میں لوگ ایسا کرنے پر احتجاج ظاہر کرتے ہوئے تشہیر کرنے والوں کو کھدیڑ بھی رہے ہیں۔

سورت اسٹیشن کے آس پاس کے واراچھا میں دو دن پہلے بی جےپی کے ’’ڈور ٹو ڈور مہاجن سمپرابھیان‘‘کے دوران پاٹیدارآرکشن آندولن سمیتی کے حامیوں کو پارٹی کے لیڈران سے مارپیٹ کے الزام میں پکڑا بھی گیا تھا۔واراچھا سے پارٹی کے سابق رکن اسمبلی کشور کانانی ہیں جو پاٹیدار ہیں اسی طرح کتارگام کی نمائندگی پاٹیدار طبقہ کے وزیرمملکت نانو وانانی کرتے ہیں۔

گجرات : اپنے ہی گڑھ میں بی جے پی کوعوام کے کرفیو کا سامنا ، لوگوں نے لیڈران کے داخلے پر لگائی پابندی

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز