ایس آئی ٹی اورجج پی بی دیسائی نروڈا گاؤں میں موقع واردات کا لیں گے جائزہ

Sep 26, 2017 09:09 PM IST | Updated on: Sep 26, 2017 09:09 PM IST

احمد آباد۔ نروڈا گام قتل عام معاملے پر احمدآباد کی خصوصی عدالت میں آج سماعت کی گئی۔ جس کے مطابق   پانچ اکتوبر شام چار بجے ایس آئی ٹی کی ٹیم اور جج پی بی دیسائی موقع واردات (نروڈہ پاٹیہ گاؤں) کا جائزہ لینے جائیں گے۔غور طلب ہے کہ گذشتہ دنوں  ایس آئی ٹی نے نروڈا گاوں قتل عام معاملے کی سماعت کر رہے جج سے نروڈا گاوں کے جغرافیائی حالات جاننے کے لئے موقع واردات کا دورہ کرنے کی گذارش کی تھی۔  ایس آئی ٹی جج پی بی دیسائی پراسیکیوٹر سریش شاہ کی جانب سے دائر درخواست پر جائے حادثہ کا دورہ کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔

ایس آئی ٹی نے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہے کہ جج احمد آباد کے مضافات نروڈا گام کا دورہ کریں جہاں پر 28 فروری 2002 کو فساد ہوا تھا تاکہ انہیں جغرافیائی حالات کے بارے میں بہتر معلومات مل سکے ۔ خصوصی عدالت نے اس معاملے پر گذشتہ ہفتے امت شاہ کے ساتھ تمام 187 گواہوں کا بیان ریکارڈ کر لیا ہےاور گذشتہ ہفتے ہی اس معاملے پر امت شاہ  مایا کوڈنانی کے گواہ کے طور پرعدالت میں پیش ہوئے تھے۔

ایس آئی ٹی اورجج پی بی دیسائی نروڈا گاؤں میں موقع واردات کا لیں گے جائزہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز