گجرات :  شنکر سنگھ واگھیلا کا دعوی ، 25 سے 30 کانگریس اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنا چاہتے تھے

Aug 07, 2017 10:50 PM IST | Updated on: Aug 07, 2017 10:50 PM IST

احمد آباد: گجرات کانگریس میں بغاوت کا علم بلند کرنے والے سابق وزیراعلی شنکر سنگھ واگھیلا نے، جنہوں نے کانگریس سے استعفی دینے کے اعلان کے باوجود رکن اسمبلی کے عہدہ سے استعفی نہیں دیا ہے، کل گجرات کی تین راجیہ سبھا سیٹوں پر ہونے والے الیکشن سے قبل آج دعوی کیا کہ کانگریس کے 25سے 30 اراکین ان کے ساتھ پارٹی چھوڑنا چاہتے تھے۔

گزشتہ 21جولائی کو اپنے 77ویں یوم پیدائش پر کانگریس چھوڑنے کا اعلان کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے لیڈر کے عہدہ سے استعفی دینے والے مسٹر واگھیلا نے آج نامہ نگاروں سے کہاکہ 25سے 30اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے کو تیار تھے پر انہوں نے انہیں منع کردیا۔ انہوں نے بعد میں بھی کسی رکن اسمبلی کو کوئی ہدایت نہیں دی۔ خیال رہے کہ 182رکنی اسمبلی میں پارٹی کے مجموعی طورپر 57میں سے ان کے رابطہ میں سمجھے جانے والے 6اراکین اسمبلی پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ وہ اور ان کے رکن اسمبلی بیٹے مہندر سنگھ واگھیلا سمیت سات اراکین اسمبلی کانگریس کے واحد امیدوار اور سونیا گاندھی کے سیاسی سکریٹری احمد پٹیل کے ساتھ نہیں ہیں۔

گجرات :  شنکر سنگھ واگھیلا کا دعوی ، 25 سے 30 کانگریس اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنا چاہتے تھے

مسٹر واگھیلا نے ، جنہوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ مسٹر پٹیل کو اپنا ووٹ دیں گے، کہاکہ وہ ابھی یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ کس کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کسی دیگر رکن اسمبلی کو بھی ووٹ دینے کے تعلق سے کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔ حالانکہ انہوں نے اس طرح کے الیکشن میں کراس ووٹنگ کے امکانات سے انکار نہیں کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز