گجرات وقف بورڈ کی نئی باڈی کی جلد سے جلد تشکیل کا مطالبہ– News18 Urdu

گجرات وقف بورڈ کی نئی باڈی کی جلد سے جلد تشکیل کا مطالبہ

احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی کے صدر رضوان قادری نے گجرات حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات میں جلد از جلد وقف املاک کی حفاظت کے لئے وقف ممبرس کی تقرری عمل میں لائی جائے

Jan 19, 2017 11:19 PM IST | Updated on: Jan 19, 2017 11:19 PM IST

احمد آباد : گجرات وقف بورڈ کا مسئلہ روز بروز طول پکڑتا جا رہا ہے ۔ ایسے میں ایک طرف وقف گھوٹالہ دکھائی دیتا ہے اور دوسری جانب وقف میں چل رہی لاپروائی ۔ ان حالات کے پیش نظر احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی کے صدر رضوان قادری نے گجرات حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات میں جلد از جلد وقف املاک کی حفاظت کے لئے وقف ممبرس کی تقرری عمل میں لائی جائے ۔

فی الحال گجرات وقف بورڈ کی باڈی میں سات ممبرس ہیں۔ وقف کمیٹی صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ زیادہ اراکین کی تقرری عمل میں لائی جائے ۔تاکہ بہتر طریقہ سے وقف جائیداد کی حفاظت کی جا سکے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی باڈی میں ایسے ممبران کو گجرات حکومت کو شامل کرنا چاہئے ، جو کسی سیاسی پارٹی سے وابستہ نہ ہوں ،تاکہ وہ وقف جائیداد کی اچھی طرح دیکھ بھال کر سکیں ۔

گجرات وقف بورڈ کی نئی باڈی کی جلد سے جلد تشکیل کا مطالبہ

Loading...

Loading...