ڈھائی سال بعد بھی نہ گجرات وقف بورڈ کی کمیٹی تشکیل، نہ نئے چیئرمین کی تقرری

Oct 12, 2017 12:06 PM IST | Updated on: Oct 12, 2017 12:06 PM IST

 احمد آباد۔ گجرات وقف بورڈ کا مسئلہ ختم ہونےکا نام نہیں لے رہا ہے۔ وقف بورڈ اب تک  وقف گھوٹالوں کو لیکر ہی بحث کا موضوع رہا ہے ۔ وقف بورڈ میں چل رہی لاپرواہیاں اتنی ہیں کہ ایک طویل فہرست بن سکتی ہے۔  اب اگر گجرات وقف بورڈ کے چیئرمین کا ہی معاملہ دیکھا جائے تو اے آئی سید کی مدت مکمل ہونے کے ڈھائی سال بعد بھی اب تک نئے چیئرمین کی تقرری عمل میں نہیں آئی ۔ نہ ہی اب تک گجرات وقف بورڈ کی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

ان لاپروائیوں کے مدنظر، احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی کےصدر رضوان قادری نے گجرات حکومت سے کئی سوال کئے ہیں کہ گجرات وقف بورڈ میں ڈھائی سال سے باڈی کی تشکیل کیوں رکی ہوئی ہے؟ اور گجرات وقف بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کیوں نہیں کی جا رہی ہے؟ ان کی کمی کے سبب گجرات وقف بورڈ کا کام رک گیا ہے اور وقف بورڈ کو بھی کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

ڈھائی سال بعد بھی نہ گجرات وقف بورڈ کی کمیٹی تشکیل، نہ نئے چیئرمین کی تقرری

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز