جانیں ذکیہ جعفری کے بیٹے تنویر جعفری گجرات ہائی کورٹ کے فیصلہ کو کیوں اپنی جیت مان رہے ہیں

ہائی کورٹ نے ذکیہ جعفری کو مزید تفتیش کے لئے سپریم کورٹ یا ٹرائل کورٹ جانے کا حکم دیا ہے۔

Oct 05, 2017 04:20 PM IST | Updated on: Oct 05, 2017 04:20 PM IST

احمد آباد۔ گجرات کے گلبرگ سوسائٹی فسادات کیس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کلین چٹ کو چیلنج دینے والی پٹیشن آج یہاں ہائی کورٹ میں مسترد ہو گئی ہے۔ یہ پٹیشن 2002 کے فسادات میں مارے گئے کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوی ذکیہ جعفری نے دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے ذکیہ جعفری کو مزید تفتیش کے لئے سپریم کورٹ یا ٹرائل کورٹ جانے کا حکم دیا ہے۔ لیکن ہائی کورٹ کے اس حکم کو  ذکیہ جعفری کے بیٹے  تنویر جعفری کسی حد تک اپنے حق میں بتا رہے ہیں۔ کیوں کہ  اب تک یہ کہا جا رہا تھا کہ شاید ہائی کورٹ کوئی ایسا فیصلہ دے دے جس سے آگے اپیل کے تمام راستے بند ہو جائیں۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ان کی والدہ کی اپیل کو بھلے ہی مسترد کر دیا ہے لیکن آگے اپیل کی گنجائش بھی رکھی ہے۔ تنویر جعفری اسی کو اپنی جیت مان رہے ہیں۔

 ذکیہ جعفری تو فی الحال  بیرون ملک میں ہیں لیکن اس پورے معاملے پر ذکیہ جعفری کے  بیٹے تنویر جعفری نے کہا کہ ہائی کورٹ نے میری ماں ذکیہ جعفری کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ اب ہم اس معاملے کو جلد سے جلد دوبارہ کورٹ میں لے جائیں گے اور کیس کو آگے کس طرح سے لے جانا ہے اور کس طرح تفتیش کرانی ہے اس کے لئے اگلا قدم اٹھائیں گے۔

جانیں ذکیہ جعفری کے بیٹے تنویر جعفری گجرات ہائی کورٹ کے فیصلہ کو کیوں اپنی جیت مان رہے ہیں

ذکیہ جعفری کے بیٹے تنویر جعفری

Loading...

Loading...