راجستھان پولیس نے چوٹی کاٹنے کے معاملہ کو کیا بے نقاب ، تانترک کے کہنے پر خاتون نے کاٹی تھی چوٹی ، بتائی یہ وجہ

Aug 06, 2017 12:42 PM IST | Updated on: Aug 06, 2017 12:42 PM IST

بھرت پور: راجستھان سمیت ملک کے کئی حصوں میں خواتین کی چوٹی کے بال کاٹنے کے مسلسل بڑھتے واقعات کے درمیان دھول پور ضلع کے باڑی قصبے کی بائی کا باغ کالونی میں ایک خاتون کی کٹی چوٹی کا کیس پولیس نے بے نقاب کیا ہے۔

تھانہ انچارج رمیش تنور نے بتایا کہ اس خاتون نے تانترک کے کہنے پر اپنی چوٹی کاٹ دی اور افواہ پھیلائی۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کی جانب سے دیے گئے بیان میں خود پتھر سے چوٹی کے بال کاٹنے کی بات اس نے تسلیم کی ہے۔ خاتون کے مطابق وہ روز روز خواتین کے بال کاٹنے کے واقعات کو سن کر گھبرا گئی تھی اور اس نے اپنی چوٹی کے بال خود ہی پتھر سے رگڑ کر کاٹ لئے اور افواہ پھیلا دی۔ خاتون نے بتایا ایسا اس نے اس لئے کیا تاکہ اسے سسرال میں کوئی تنگ نہ کرے، اس کی ہر بات تسلیم کی جائے اور علاقے میں اس کا نام ہو جائے۔

راجستھان پولیس نے چوٹی کاٹنے کے معاملہ کو کیا بے نقاب ، تانترک کے کہنے پر خاتون نے کاٹی تھی چوٹی ، بتائی یہ وجہ

غور طلب ہے کہ قصبے میں جمعرات کی رات بائی کا باغ میں ایک خاتون کی چوٹی کاٹنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد علاقے میں دہشت پھیل گئی اور اس خاتون کے گھر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر باڑی تھانہ انچارج مے جاپتا اس کے یہاں پہنچے اور واقعات کی معلومات حاصل کرنے کے لئے خاتون سے پوچھ گچھ کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز