مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ حج کے تمام امور کو آن لائن اور ڈیجٹل کیے جانے کے ساتھ ساتھ حج سبسڈی ختم کیے جانے بعد بھی حج مہنگا نہیں ہواہے اور حج کی سرگرمی عازمین حج کے مفاد میں میں ہوگی۔ وزیر موصوف نے حج ہاؤس میں خادم الحجاج کے دوروزہ تربیتی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے مزید کہاکہ گزشتہ سال حج سبسڈی ختم کی گئی, لیکن سخت نگرانی اور شفافیت لانے کی وجہ سےعازمین حج پر غیر ضروری مالی بوجھ نہیں پڑرہا ہے۔
مختار عباس نقوی نے کہاکہ حج 2018 کے دوران ملک کی آزادی کے بعد پہلی بار ایک لاکھ 75ہزار 25 مسلمانوں نے فریضہ حج اداکیا اور بغیر سبسڈی اور48فیصد خواتین شامل تھی۔ جبکہ امسال اتنی ہی تعداد میں عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے۔

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی۔ فائل فوٹو
انہوں نے کہاکہ حج 2019 میں 2340 مسلمان خواتین بلامحرم حج اداکریں گے۔ وزیراعظم نریندرمودی کی ایماء پران خواتین کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اور انہیں بغیر قرعہ اندازی سے یہ سہولت مہیا کرائی جارہی ہے۔ پہلی بار ان خواتین کی تعداد صرف 1300تھی ,لیکن امسال تعداد میں اضافہ ہوگیاہے۔