جامع مسجد اہل حدیث گوونڈی میں یک روزہ حج تربیتی اجتماع کا انعقاد

جامع مسجداہل حدیث ومدرسہ رحمانیہ گوونڈی ممبئی میںایک روزہ ’حج تربیتی اجتماع ‘کے موضوع پراجلاس عام کاانعقادکیاگیا جس میں شہرکے نامورخطباء نے عوام سے خطاب کیا۔

Jul 27, 2017 10:03 PM IST | Updated on: Jul 27, 2017 10:03 PM IST

ممبئی :جامع مسجداہل حدیث ومدرسہ رحمانیہ گوونڈی ممبئی میںایک روزہ ’حج تربیتی اجتماع ‘کے موضوع پراجلاس عام کاانعقادکیاگیا جس میں شہرکے نامورخطباء نے عوام سے خطاب کیا۔واضح ہوکہ حج جیسے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے عازم حج کوبہترین رہنمائی اورٹریننگ کے لیے اس اجلاس کاانعقاد کیاگیا جس میں علاقہ کے بہت سے عازمین حج نے شرکت کی اورعلماء کے بیانات سے مستفیدہوئے ۔اس موقع پرمولانامقبول احمدسلفی (کرلا،ممبئی)نے ’حج سے پہلے عازم حج کیاکرے؟‘کے موضوع پرکتاب وسنت کی روشنی میں پرمغزخطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ مقدس حج پرجانے والے شخص کے لیے ضروری ہے وہ پہلے اس بات کاخاص خیال رکھے کہ جوپیسہ اس عظیم فریضہ کی ادائیگی میں خرچ کررہاہے وہ حلال ہو ،قرض کی ادائیگی اوررشتہ داروںمیں آپسی محبت قائم رکھے،جسم کی ظاہری صاف صفائی کرلے تاکہ کسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔سب سے اہم بات یہ کہ وہ حج صرف اورصرف اللہ کی خوشنودی اوررضاجوئی کے لیے کرے اس میں ریاونمودکا ذرہ برابربھی شائبہ نہ ہوورنہ تمام کے تمام اعمال بربادہوجائیں گے اورحج کاثواب نہیں ملے گا۔عازم حج سفر پرروانہ ہونے سے قبل علماء کرام سے رابطہ قائم کرکے ضروری دعائیں یادکرلیں ۔

اس کے بعدمولاناعبیداللہ سلفی نے ’دوران حج کی غلطیاں‘کے موضوع پرکتاب وسنت کی روشنی میں خطاب کیااوردوران حج کی غلطیوں کی نشاندہی بڑے اچھے اندازمیں کی۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عازم حج کے لیے سب سے ضروری ہے کہ وہ قرآن واحادیث میں شامل احکام پرعمل کرے،اسوۂ نبوی کوپیش نظررکھے اورپھرحج کے لیے نکلے۔غلطیوں کاذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہابعض لوگ غلاف کعبہ کوتبرک کے طورپرکاٹ لاتے ہیںجوکہ سراسرغیرشرعی ہے ۔اسی طرح نمازمیں قصرکی سنت کوقبول نہ کرنا،رمی جمار کے وقت ایک ساتھ کنکری مارنا،کنکری مارتے وقت زبان سے برے الفاظ نکالنا اوربغیرزیارت مدینہ کے حج کونامکمل سمجھناحالانکہ حج کے تمام ارکان کاتعلق صرف اورصرف مکہ مکرمہ ہی سے ہے۔ یہ اوراس جیسے بے شمار غلطیاں حجاج سے سرزد ہوتی ہیں جس سے حتی الامکان پرہیزکرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ وہاں موجود علماء کرام سے رابطہ کرلیناچاہیے تاکہ غلطیوں کے مناسب رہنمائی ہوسکے ۔

جامع مسجد اہل حدیث گوونڈی میں یک روزہ حج تربیتی اجتماع کا انعقاد

علاوہ ازیں مولانامصطفی اجمل مدنی استادحدیث جامعہ اسلامیہ کوسہ ممبرانے ’ارکان ‘حج کاعملی مشق ‘کے موضوع پرعملی طورپراحرام باندھ کرعازمین حج کودکھلایااوراحادیث کی روشنی میں تمام مشاعرحج کوبیان کیا۔انہوںنے عازمین حج کو بتایاکہ کس طرح اورکہاں سے طواف کی شروعات کی جائے گی ، طواف قدوم میں کیاکیفیت ہوگی ۔تلبیہ وحج وعمرہ کی نیت کس طرح اورکہاں سے کی جائے گی ۔حج کب اورکہاں سے شرو ع کیاجائے گا ۔انہوںنے کہاکہ آج موبائل کے دورمیں حجاج کرام کے لیے بہت آسانیاں پیداہوگئی ہیں پوری رپورٹ انہیں موبائل پردستیاب ہوجاتی ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایام تشریق تین دن ہوتاہے جو۱۳؍ذی الحجہ کی شام تک ہے ۔واضح ہوکہ جامع مسجداہل ومدرسہ رحمانیہ میں حج تربیتی اجتماع مولاناجلال الدین فیضی کی صدارت اورمولانافیض الرحمن رحمانی کی نظامت میں منعقد ہوئی اورعلاقہ ومضافات کے لو گ کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز