حج 2017 : حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ جاری ،5اکتوبر تک ہوگا ختم ، 148 حجاج فوت اور چھ بچوں کی پیدائش

امسال حج 2017کا سیزن 2اکتوبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا اور فی الحال تقریباً 48ہزارحجاج کرام ملک واپس آچکے ہیں اور ممبئی کے حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ 26اکتوبر سے شروع ہوجائے گا

Sep 19, 2017 06:50 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 06:50 PM IST

ممبئی: امسال حج 2017کا سیزن 2اکتوبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا اور فی الحال تقریباً 48ہزارحجاج کرام ملک واپس آچکے ہیں اور ممبئی کے حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ 26اکتوبر سے شروع ہوجائے گا ،جو حجاج واپس آچکے ہیں ان میں آسام،دہلی ،اترپردیش اور شمالی ہند کی دوسری ریاستوں کے حجاج آنا شروع ہوچکے ہیں۔ حج آف انڈیا کے سی ای او مقصود احمد خان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج سیزن کے دوران ناخوشگوار واقعہ پےش نہیں آیا ،البتہ حج کمیٹی اور نجی آپریٹرزکے جانے والے 148حجاج کرام لقمہ اجل بن گئے ہیںجبکہ چھ بچوں کی پیدائش بھی ہوئی ہے۔

حج آف انڈیا کے سی ای او نے مزید کہاکہ ایک سی ای او کی حیثیت سے اچھا تجربہ رہا اور اس سے قبل وہ کئی مرتبہ ایک خادم حجاج کی حیثیت سے حج کے لیے جاچکے ہیں ،لیکن اس بار انہیں حالات کو انتہائی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے ،کئی مسائل کو معلوم کیا گیا اور مستقبل میں ان پر کام کرنے کی اور کمیوں وخامیوں کو دورکرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ 5اکتوبر کو حج سیزن کے خاتمہ کے بعد ہی حج 2017کے سلسلے میں تفصیلی جائزہ لیا جائے گاتاکہ آئندہ سال مکمل اور فل پروف اقداما ت کیے جائیں۔

حج 2017 : حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ جاری ،5اکتوبر تک ہوگا ختم ، 148 حجاج فوت اور چھ بچوں کی پیدائش

خانہ کعبہ: فوٹو کریڈٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز