Live Results Assembly Elections 2018

اب 50 سال سے زیادہ عمر والے خادم الحجاج کی خدمت ایئرپورٹ کے باہر لی جائے گی

اب تک ایئر پورٹ پر حاجیوں کی خدمت کے لئے گجرات کی ایک بڑی ٹیم موجود رہتی تھی لیکن اس سال ایک نیا سرکیولیشن جاری کیا گیا ہےجس کے تحت 50 سال سے زیادہ عمرکے خادم الحجاج کی خدمت نہیں لی جائے گی ۔

Aug 05, 2017 06:03 PM IST | Updated on: Aug 05, 2017 06:03 PM IST

احمد آباد۔ گجرات سےعازمین حج کا قافلہ 13اگست کو روانہ ہونے والا ہے۔ اب تک ایئر پورٹ پر حاجیوں کی خدمت کے لئے گجرات کی ایک بڑی ٹیم موجود رہتی تھی لیکن اس سال ایک نیا سرکیولیشن جاری کیا گیا ہےجس کے تحت 50 سال سے زیادہ عمرکے خادم الحجاج کی خدمت نہیں لی جائے گی ۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کی کافی مخالفت کی گئی۔ آج اس سلسلہ میں گجرات حج کمیٹی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصلہ لیا گیا کہ معاملے کو لے کر سی ایم وجئے روپانی سے بات چیت کی جائے گی ۔ سرکار اور گجرات حج کمیٹی کے اس فیصلے سے یقیناً اس سال سفر حج پر جانے والےعازمینِ حج کوپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن بد قسمتی یہ کہ  سرکار کے اس فیصلے کے خلاف کوئی کچھ بولنے کو تیار نہیں ۔

سفرحج کے موقع پر گجرات کے دور درازعلاقوں سے آنے والے عازمین حج  کو آرام سے ائیر پورٹ کے اندر لانے اور لے جانے کے لئے خادم الحجاج کی ایک بڑی ٹیم  ہر سال لگی رہتی تھی۔  لیکن اس سال شاید خدمت کرنے والے لوگ اللہ کے مہمان بننے والے حاجیوں کی خدمت سے محروم رہیں گے۔ کیونکہ گجرات سرکا ر کی جانب سے ایک سرکیولیشن گجرات حج کمیٹی کو جاری کیا گیا ہے۔ جس میں وولینٹرس کے لئے نئے ضابطے و قانون طے کئے گئے ہیں۔ جس کے مطابق ایئر پورٹ اینٹری پاس کے لئے  پچیس سے پچاس سال  تک کے عمر والے تعلیم یافتہ ایس ایس سی و ایچ ایس سی پاس خدمت گاروں کو ہی جگہ دی جائے گی ۔ اس کی وجہ بتائی جا رہی ہے کہ وہ لگیج پر لکھے ہوئے انگریزی میں نام پتہ کو اچھے سے پڑھ سکیں ۔ ایسے تمام خدمت گاروں کو اپنے نام و برتھ پروف کو حج کمیٹی میں  جمع کرانا ہو گا۔ اس کے بعد حج کمیٹی ان ناموں کو پولیس ویریفیکشن کے لئے بھی بھیجے گی ۔ اس سلسلے میں گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم ایسے خادم الحجاج  کے جذبہ کو سلام کرتے ہیں اور ایسےخادم الحجاج سے ہم حج ہاؤس اور ائیر پورٹ ٹرمنل کے باہر خدمت لیں گے جو 50 سال سے زیادہ عمر کے ہیں ۔

اب 50 سال سے زیادہ عمر والے خادم الحجاج  کی خدمت ایئرپورٹ کے باہر لی جائے گی

سرکار کے اس فیصلے سے بڑی عمر کے خدمت گاروں کو جہاں پریشانی ہو رہی ہے وہیں دوسری طرف اس سال حج کے سفر پر جانے والے حاجیوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ  اس سال گجرات کی تاریخ میں سب سے زیادہ عازمین سفر حج پر جانے والے ہیں ۔ ایسے میں تجربہ سے محروم خدمت گارحاجیوں کی کیسے خدمت کریں گے یہ ایک بڑا سوال ہے۔ لیکن نئےسرکیولیشن سے پچاس  سال کی عمر پار کرنےوالے خادم الحجاج خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ایئر پورٹ ٹرمنل کے باہرخدمت کرنے کا جو موقع دیا گیا وہ بھی کم نہیں۔ معاملے کو لے کر گجرات حج کمیٹی کے ڈائریکٹر یاسین اجمیر والا نے کہا کہ یقیناً اس نئے قانون سے حاجیوں کو دقت ہوگی۔ لیکن پھر بھی ہم نئے والینٹرس سے شاندار خدمت کی امید کرتے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز