حج سیزن 2017 کا آغاز ، مگر حج کمیٹی نئے سی ای او سے محروم، ممبئی یونیورسٹی کا مقصود خان کوفی الحال چھٹی دینے سے انکار

Aug 07, 2017 10:43 PM IST | Updated on: Aug 07, 2017 10:43 PM IST

ممبئی: امسال حج سیزن 2017کے آغازکے باوجودحج کمیٹی آف انڈیا اپنے چیف ایگزیکٹیو افسر(سی ای او) سے محروم ہے اور کارگزار سی ای او کام کاج دیکھ رہے ہیں۔دراصل ممبئی یونیورسٹی نے رجسٹرار مقصوداحمدخان کوفی الحال چھٹی دینے سے انکارکردیاہے۔بتایاجاتاہے کہ مہاراشٹروزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ان کے دستاویزپردستخط نہیں کیے ہیں۔

وا ضح رہے کہ اس بار ممبئی یونیورسٹی کے رجسٹرار مقصوداحمدخان کومرکزی حکومت نے حج کمیٹی آف انڈیا کاچیف ایگزیکٹوز افسر مقرر کیاتھا، لیکن یونیورسٹی نتائج ظاہرنہ ہونے کے سبب انہوں نے عہدہ نہیں سنبھالاہے۔بی جے پی کے نائب صدراورمائناریٹی شعبہ کے روح رواں حاجی حیدراعظم نے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کوایک مکتوب روانہ کرکے فوری طورپریونیورسٹی رجسٹرارمقصودخان کوریویوکرنے کامطالبہ کیاتاکہ حاجیوں کودرپیش مسائل کوبخوبی حل کیاجاسکے،ایک مستقل سی ای اونہ ہونے کی وجہ سے انتظامی امورمیں دشواری پیش آرہی ہے۔

حج سیزن 2017 کا آغاز ، مگر حج کمیٹی نئے سی ای او سے محروم، ممبئی یونیورسٹی کا مقصود خان کوفی الحال چھٹی دینے سے انکار

امسال جولائی کے آخری ہفتے سے نئی دہلی، لکھنؤ اور گوہاٹی سے حج 2017 کے لئے سعودی عرب کے لئے عازمین کی پروازوں کاسلسلہ شرورع ہوچکا ہے اور متعددپروازیں روانہ ہوچکی ہیں۔جبکہ چند انتہاپسندبھگواتنظیموں نے دھمکی آمیز بیانات دینا شروع کردیئے، ایسے وقت میں ایک اہم عہدیدار کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی میں بھی عازمین حج کے تحفظ کے مسئلہ پر تشویش کاا ظہار کیاگیااور حکومت نے ایوان میں عازمین حج کومکمل تحفظ دینے کایقین دلایاہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز