Live Results Assembly Elections 2018

حج 2018 : عازمین کیلئے درخواست فارم جمع کرنے کی آج آخری تاریخ ، اب تک 3.5 لاکھ فارم موصول

مرکزی حج کمیٹی سے سفرحج پر روانہ ہونے والےعازمین کے لئے درخواست فارم جمع کرنے کی کل آخری تاریخ ہے۔

Dec 21, 2017 11:05 PM IST | Updated on: Dec 22, 2017 02:23 PM IST

ممبئی : مرکزی حج کمیٹی سے سفرحج پر روانہ ہونے والےعازمین کے لئے درخواست فارم جمع کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔ آج شام پانچ بجے تک آن لائن اور آف لائن درخواست فارم جمع کئے جاسکتے ہیں ۔ مرکزی حج کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں اب مزید توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ہے ـ مرکزی حج کمیٹی کہنا ہے کہ 8 جنوری سے 15 جنوری کے درمیان تک تمام ریاستوں کےعازمین حج کی قرعہ اندازی مکمل ہو جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ مسلسل چارمرتبہ حج فارم بھرنے والےعازمین حج کو نئی حج پالیسی کے تحت ریزرویشن سےخارج کردیا گیا ہے۔ اب مسلسل چارمرتبہ درخواست فارم بھرنے والے عازمین حج کی بھی قرعہ اندازی ہوگی۔ تاہم مرکزی حج کمیٹی کےاس فیصلہ کو 9 عازمین حج اورکیرلا اسٹیٹ حج کمیٹی نےہائی کورٹ اورسپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔فیصلہ کےخلاف اندوراور جودھپورکی ہائی کورٹ کی برانچ میں دوعازمین اور حیدرآباد تلنگانہ ہائی کورٹ میں 6 الگ الگ عازمین نے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ جبکہ مالیگاؤں کے ایک عازم حج اور کیرلا اسٹیٹ حج کمیٹی نےاس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

حج 2018 : عازمین کیلئے درخواست فارم جمع کرنے کی آج آخری تاریخ ، اب تک 3.5 لاکھ فارم موصول

نئی حج پالیسی برائے 2018 تا 2022 کے تحت اس سال پہلا حج ہوگا ۔ ـ حج اصلاحات کے درمیان مرکزی حج کمیٹی عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش میں ہے ، ـ لیکن اگردرخواست کی بات کی جائے ، تو اس سال گذشتہ سال کے مقابلہ میں کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ـ حج درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ سے ایک روز قبل تک مرکزی حج کمیٹی کو ساڑھے تین لاکھ کے قریب درخواست فارم موصول ہوئے ہیں ۔ ـ مرکزی حج کمیٹی کا اندازہ ہے کہ اس سال تقریبا چار لاکھ درخواستیں موصول ہوسکتی ہیں ۔جبکہ گذشتہ سال حج درخواست فارم کی تعداد چار لاکھ 70 ہزار کے قریب تھی ـ۔

مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او مقصود احمد خان کے مطابق گزشتہ روز تک مرکزی حج کمیٹی کو سب سے زیادہ درخواستیں کی کیرلا (تقریبا 67 ہزار ) سےموصول ہوئی ہیں۔ اس کے بعد گجرات سے تقریبا 41 ہزار ، مہاراشٹر سےتقریبا 40 ہزار اور اترپردیش سے تقریبا 35 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ جبکہ سب سے کم درخواستیں دمن دیوموصول ہوئی ہیں ۔ وہاں سے صرف 28 درخواستیں ہی جمع ہو ئی ہیں۔ ـ بغیرمحرم کے حج پر روانہ ہونے والے خواتین کی 12 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ درخواستیں کیرالہ سے موصول ہوئی ہیں ۔

Loading...

مرکزی حج کمیٹی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت اورحکومت ہند کے درمیان سات جنوری کو بائی لیٹرل ایگریمنٹ ہوگا ۔ اس معاہدے میں ہندوستانی عازمین کا کوٹہ طے ہوگا۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی خود معاہدہ کے لئے سعودی عرب جائیں گےـ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز