گجرات اسمبلی انتخابات: کانگریس کے پٹیل فارمولہ کو ہاردک کی ہری جھنڈی

Nov 14, 2017 12:57 PM IST | Updated on: Nov 14, 2017 12:57 PM IST

احمد آباد۔ پاٹيدار آندولن امانت سمیتی (پاس) کے رہنما ہاردک پٹیل نے کانگریس کے ریزرویشن فارمولہ کو منظور کر لیا ہے۔ یہ فارمولا گجرات میں پاٹيداروں کو ریزرویشن دینے کے سلسلے میں بنایا گیا ہے۔ ہاردک نے کہا کہ کانگریس لیڈر کپل سبل نے انہیں جو پیشکش کی، ہم نے ریویو کرنے کے بعد اسے قبول کر لیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہاردک نے کہا، پاس کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ہم اعلان کرتے ہیں کہ پاٹيداروں کو ریزرویشن دینے کی کپل سبل اور کانگریس پارٹی کی تجویز صحیح ہے۔ ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ اب ہم گجرات کی دیگر سماجی تنظیموں سے بات کریں گے۔

گجرات اسمبلی انتخابات: کانگریس کے پٹیل فارمولہ کو ہاردک کی ہری جھنڈی

ہاردک نے کہا کہ کانگریس لیڈر کپل سبل نے انہیں جو پیشکش کی، ہم نے ریویو کرنے کے بعد اسے قبول کر لیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئ

کانگریس کے فارمولہ سے فائدہ

ہاردک نے کہا، ہمارا مقصد ہے کہ پاٹيداروں کو آئین اور دوسرے کمیشن کی سفارشات کی گائڈلائن کے تحت ریزرویشن ملنا چاہئے۔ اگر ہم ریزرویشن کے کانگریس کے فارمولے کو مانتے ہیں تو اس سے پاٹيداروں کے ساتھ گجرات کے دوسرے فرقوں کو بھی فائدہ ہو گا۔ کانگریس اسے اپنے انتخابی منشور میں شامل کر سکتی ہے۔

ہاردک نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا قانون نہیں ہے جو یہ کہے کہ کہ 50 فی صد سے زائد ریزرویشن نہیں دیا جا سکتا ہے۔ ہم کانگریس کی تجویز کو قبول کرتے ہیں۔ اگر پٹیل مدھیہ پردیش میں ریزرویشن پا سکتے ہیں تو پھر گجرات میں کیوں نہیں؟

مارف ہے سیکس ٹیپ

سیکس ٹیپ کے الزام پر ہاردک نے کہا کہ اس کلپ کو کہیں باہر سے اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ یہ مارف ہے۔ میں جلد ہی اپنا ثبوت پیش کروں گا۔ میں نامرد نہیں ہوں، میں ایک آدمی ہوں۔ اگر میں نامرد ہوتا تو میں کھلے عام کہتا۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز