پاٹیدار آندولن کے لیڈر ہاردک پٹیل عدالت میں پیش ، پانچ ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت منظور

پاٹيدار ریزرویشن تحریک کمیٹی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل آج گجرات میں مهسانہ ضلع کے وسنگر تعلقہ کی ایک عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی

Oct 26, 2017 01:47 PM IST | Updated on: Oct 26, 2017 01:47 PM IST

مہسانہ: پاٹيدار ریزرویشن تحریک کمیٹی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل آج گجرات میں مهسانہ ضلع کے وسنگر تعلقہ کی ایک عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔23 جولائی 2015 کو وس نگر میں پاٹيداربرادری کو ریزرویشن دلانے کی مانگ کو لے کر نکالی گئی ایک ریلی کے دوران بھڑکے تشدد میں مقامی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رکن اسمبلی رشی کیش پٹیل کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور گاڑیوں کو آگ لگانے سے منسلک اس مقدمے میں ہاردک کو گجرات ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 11 جولائی کو ضمانت منظور کی تھی۔

وسنگر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مسلسل تین تاریخوں پر غیر حاضر رہنے کی وجہ سے ہاردک کے علاوہ اس معاملہ میں کل 19 ملزمان میں سے ایک اور پاٹيدارو ں کی ایک اور تنظیم’ سردار پٹیل گروپ‘ کے سربراہ لال جی پٹیل کے خلاف کل غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا ۔ ہاردک پٹیل کی پانچ ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت منظور کی گئی۔ہاردک کے وکیل راجندر پٹیل نے عدالت میں کہا کہ ان کے موکل مصروفیت کی وجہ سے متعینہ تاریخوں میں عدالت میں حاضر نہیں ہو سکے۔

پاٹیدار آندولن کے لیڈر ہاردک پٹیل عدالت میں پیش ، پانچ ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت منظور

اس معاملہ میں شروع میں ہاردک پٹیل سمیت سات ملزمان تھے لیکن بعد میں انکوائری کے لئے 11 اور ملزمان بنائے گئے۔ ہاردک پٹیل پر اگست 2015 میں پرتشدد تحریک کو لے کر بغاوت کے دو مقدمات سمیت نصف درجن سے زیادہ معاملات چل رہے ہیں۔ قابل غور ہے کہ الیکشن کمیشن نے کل ہی گجرات میں اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان کیا اور کل ہی ہاردک پٹیل کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ کیا گیا۔ گجرات میں 9 اور 14 دسمبر کو پولنگ ہوگی اور 18 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز