ہاردک پٹیل کے بعد اب ان کے تین قریبی ساتھیوں کی 5 مبینہ جنسی ویڈیو وائرل

Nov 24, 2017 10:03 PM IST | Updated on: Nov 24, 2017 10:03 PM IST

احمد آباد: گجرات میں انتخابی گہما گہمی کے درمیان پاٹيدار آرکشن آندولن سمیتی (پی اے اے ایس ) کے لیڈر ہاردک پٹیل کے تین قریبی ساتھیوں کی پانچ مبینہ جنسی ویڈیو بھی آج سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی ہيں۔ ہاردک پٹیل کے قریبی معتمد راہل پٹیل، جيندر پٹیل اور ایک کانگریسی لیڈر کے بھتیجے ہتیش كگتھرا جیسے نظر آنے والے لوگوں کو ان ویڈیوز میں مبینہ طور پر سورت کے نزدیک کسی فارم ہاؤس میں لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ رنگ رلیاں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ان ویڈیوز کو بھی پہلے وائرل ہونے والی ہاردک پٹیل کی مبینہ پانچ ویڈیو ز کی طرح یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اسے " ہاردک اینڈ گینگ کام لیلا " نام سے جاری کیا گیا ہے۔

ہاردک پٹیل کے بعد اب ان کے تین قریبی ساتھیوں کی 5 مبینہ جنسی ویڈیو وائرل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز