راہل گاندھی ۔ ہاردک پٹیل کی مبینہ خفیہ ملاقات کا ویڈیو وائرل، ہارک نے کی تردید ، کہی یہ بات

گجرات میں الیکشن کی گہما گہمی کے درمیان پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل اور راہل گاندھی کی احمد آباد کے ہوٹل تاج میں مبینہ خفیہ ملاقات کا ایک سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد حکمراں بی جے پی نے آج کئی سوالات اٹھائے

Oct 25, 2017 04:27 PM IST | Updated on: Oct 25, 2017 04:27 PM IST

گاندھی نگر/احمد آباد: گجرات میں الیکشن کی گہما گہمی کے درمیان پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل اور راہل گاندھی کی احمد آباد کے ہوٹل تاج میں مبینہ خفیہ ملاقات کا ایک سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد حکمراں بی جے پی نے آج کئی سوالات اٹھائے جبکہ ہاردک نے پھر دعوی کیا کہ ان کی کانگریس نائب صدر سے ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور نائب وزیراعلی نتن پٹیل نے، جو خود پاٹیدار کمیونٹی کے لیڈڑ ہیں،کہا کہ ہاردک کے بار بار کے انکار کے باوجود سی سی ٹی فوٹیج میں صاف نظرآرہا ہے کہ وہ تاج ہوٹل کے کمرہ نمبر 224میں ایک گھنٹے تک انتظار کے بعد راہل گاندھی سے ملے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی تقریباََ55منٹ کی طویل خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔ اس سے پہلے ایک فوٹیج میں وہ چوری چھپے پچھلے دروازہ سے گھستے ہوئے نکلتے دیکھے گئے ہیں ۔ انہیں بتانا چاہئے کہ ان کی مسٹر گاندھی کے ساتھ کیا سودے بازی ہوئی ہے۔

راہل گاندھی ۔ ہاردک پٹیل کی مبینہ خفیہ ملاقات کا ویڈیو وائرل، ہارک نے کی تردید ، کہی یہ بات

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور ہاردک پٹیل ۔ فائل فوٹو

پاٹیدارریزرویشن تحریک کے حل کیلئے بات چیت میں حکومت کے لیڈر رہے مسٹر پٹیل نے کہاکہ ہاردک نے ماضی میں حکومت کی جانب سے کی گئی کروڑوں روپے کی مددگار اسکیموں، مکھیہ منتری سوالنبن یوجنا اور حال میں غیر ریزرو ذات کے کارپوریشن اور کمیشن کو لالی پاپ کہا تھا پر انہیں بتانا چاہئے کہ کانگریس نے انہیں ایسا کیا دے دیا ہے کہ وہ اس کی گود میں جاکر بیٹھ گئے ہیں۔

ہاردک نے بعد میں نامہ نگاروں سے کہاکہ وہ راہل گاندھی سے نہیں ملے ہیں ۔ وہ کانگریس کے گجرات انچارج اشوک گہلوت سے ملے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پٹیلوں کی ناراضگی ، جی ایس ٹی اور دیگر وجوہات سے شکست سے خوفزدہ بی جے پی انہیں بدنام کرنا چاہتی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی صاف نہیں ہیں۔ بی جے پی نے جیسے ماضی میں الیکشن کے وقت اپنے ہی لیڈر سنجے جوشی کی سی ڈی(مبینہ سیکس سی ڈی) لائی تھی اور پہلے خاتون کی جاسوسی کرائی گئی تھی ویسے ہی اب یہ سب انہیں بدنام کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ وہ پرائیویسی کے لئے تاج ہوٹل اور اس علاقہ کے انچارج پویس افسر کے خلاف قانونی معاملہ درج کرائیں گے۔

ہاردک نے کہا کہ وہ بی جے پی کی تانا شاہ حکمرانی کو ختم کرنے کے لئے کانگریس کی حمایت کررہے ہیں ، وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ کانگریس جلد ہی ایک میٹنگ کرکے پاٹیدار وں کو ریزرویشن دلانے اور دیگر امور پر اعلان کرے گی۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ مسٹر گاندھی سے وہ ان کے آئندہ گجرات دورہ کے دوران ملاقات کریں گے۔ اس درمیان ہاردک کے قریبی معاون اور ان کی تنظیم کے کنوینر دنیش بانبھنیا نے دعوی کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جس آدمی کو راہل گاندھی بتایا جارہا ہے وہ مسٹر گاندھی نہیں بلکہ ان کے پی اے سنتوش ہیں۔

خیال رہے کہ مسٹر گاندھی 23اکتوبر کو ایک دن کے گجرات دورہ پر آئے تھے اور اس دوران انہوں نے ہوٹل تاج میں کانگریس لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ وہ پھر یکم سے تین نومبر تک گجرات میں انتخابی تشہیر کے لئے آئیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز