گجرات اسمبلی انتخابات: بی جے پی کے خلاف لڑائی میں ہاردک کی کانگریس کو ہاں

Nov 22, 2017 12:07 PM IST | Updated on: Nov 22, 2017 12:07 PM IST

احمد آباد۔ گجرات اسمبلی انتخابات کو لے کر پاٹيدار انامت آندولن سمیتی کی کانگریس کو حمایت دینے کی چرچا کئی دنوں سے ہو رہی ہے۔ بدھ کو ہاردک پٹیل نے بھی اس پر مہر لگا دی۔ ہاردک نے گجرات اسمبلی میں کانگریس کو واضح طور پر حمایت دینے کی بات تو نہیں کہی لیکن، اتنا ضرور کہا کہ ان کی لڑائی بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔ ہاردک پٹل نے کہا، "ہم صرف بی جے پی کے خلاف ہیں۔ ایسے میں آپ بالواسطہ طور پر کانگریس کو حمایت دینا کہہ سکتے ہیں۔"

ہاردک نے احمد آباد میں پریس کانفرنس میں یہ باتیں کہیں۔ اپنے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائی کو لے کر ہاردک نے کہا، "میں کئی بار واضح کر چکا ہوں کہ اگلے ڈھائی سال تک کوئی بھی پارٹی جوائن نہیں کروں گا۔ پاٹيدار ریزرویشن کو لے کر ہاردک پٹیل کا کہنا ہے کہ کانگریس نے ان کی ساری باتیں مان لی ہیں۔ گجرات میں حکومت بنانے کے بعد کانگریس ریزرویشن بل پیش کرے گی۔

گجرات اسمبلی انتخابات: بی جے پی کے خلاف لڑائی میں ہاردک کی کانگریس کو ہاں

ہاردک پٹیل احمدآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔

پاٹیدار ریزرویشن کو لے کر ہاردک نے کہا کہ ہم نے کانگریس کا فارمولہ مان لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کئی ریاستوں میں 50 فی صد سے زائد ریزرویشن ہیں۔ ایسی صورت حال میں کانگریس نے اسی طرز پر ہمیں ریزرویشن دینے کی بات کہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز