ہاردک پٹیل کا دعوی ، ہیک ہوسکتی ہیں پانچ ہزار ای وی ایم ، 140 انجینئرز کررہے ہیں تیاری ، کمیشن نے کیا خارج

گجرات اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے آج پاٹیدار آرکیشن آندولن سمیتی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل نے ای وی ایم کی ہیکنگ کا الزام لگایا جبکہ الیکشن کمیشن نے واضح طورپر کہاکہ ان کی ہیکنگ ممکن ہی نہیں ہے۔

Dec 17, 2017 08:07 PM IST | Updated on: Dec 17, 2017 08:07 PM IST

گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے آج پاٹیدار آرکیشن آندولن سمیتی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل نے ای وی ایم کی ہیکنگ کا الزام لگایا جبکہ الیکشن کمیشن نے واضح طورپر کہاکہ ان کی ہیکنگ ممکن ہی نہیں ہے۔ الیکشن کے دوران حکمراں بی جے پی کی کھلے عام مخالفت اور کانگریس کی حمایت کرنے والے ہاردک نے آج ایک بار پھر ٹوئٹر پر لکھا کہ میری باتوں پر صرف ہنسی آئے گی لیکن غور کوئی نہیں کرے گا۔ بھگوان کے بنائے ہمارے جسم میں چھیڑ چھاڑ ہوسکتی ہے تو انسان کے ذریعہ بنائی گئی ای وی ایم مشین میں کیوں چھیڑ چھاڑ نہیں ہوسکتی۔ اے ٹی ایم ہیک ہوسکتے ہیں تو ای وی ایم کیوں نہیں۔

ادھر گجرات کے چیف رٹرننگ افسر بی بی سوین نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ ہاردک یا کسی دیگر خاص شخص کی بات پر تبصرہ نہیں کرسکتے پر یہ یقین دلاتے ہیں کہ ووٹوں کی گنتی مکمل طورپر محفوظ اور غیرجانبدارانہ طریقہ سے ہوگی۔ ای وی ایم میں کسی طرح ہیکنگ ممکن ہی نہیں ہے۔ اس سے پہلے الیکشن کے دوران بھی ای وی ایم سے بلو ٹوتھ کے جڑنے کی بات جھوٹی پائی گئی تھی۔

ہاردک پٹیل کا دعوی ، ہیک ہوسکتی ہیں پانچ ہزار ای وی ایم ، 140 انجینئرز کررہے ہیں تیاری ، کمیشن نے کیا خارج

ہاردک نے ایک دیگر ٹوئٹ پیغام میں الزام لگایا کہ وس نگر، پاٹن، رادھن پور( الپیش پٹیل کی سیٹ)، ٹنکارا ، اونجھا، واو (وزیر شنکر چودھری کی سیٹ)، جیت پور، راجکوٹ ۔68-69(وزیراعلی وجے روپانی کی سیٹ) 70لاٹھی ، بابرا، چھوٹا ادے پور، سنت رام پور، ساولی ، مانگرول، موروہا ڈف، نادود، راج پیپلا ، ڈبھوئی اور خاص طورپر پٹیل اور قبائلی علاقہ کی اسمبلی حلقہ میں ای وی ایم سورس بورڈ سے ہیکنگ کرنے کی کوشش ہوئی ہے۔

اس سے قبل کل دیر رات ایک ٹوئٹ میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ احمد آباد کی ایک کمنپی کے ذریعہ 140سافٹ ویر انجینئر کے ہاتھوں سے 5000ای وی ایم مشین کے سورس بورڈ سے ہیکنگ کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ بی جے پی ای وی ایم میں گڑی بڑی کرکے گجرات میں جیت حاصل کرے گی اور جان بوجھ کر ہماچل میں ہارے گی تاکہ کسی کو شبہ نہ ہو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز