گجرات : ہاردک پٹیل کا لڑکی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، پاس لیڈر نے کہا : گندی سیاست کا آغاز

پاٹيدار ریزرویشن تحریک کمیٹی (پاس ) کے لیڈر ہاردک پٹیل کا کسی ہوٹل میں ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ ویڈیو کے آج سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد انہوں نے اسےحکمراں بی جے پی کی سازش قرار دیا ہے

Nov 13, 2017 06:12 PM IST | Updated on: Nov 13, 2017 06:13 PM IST

گاندھی نگر: پاٹيدار ریزرویشن تحریک کمیٹی (پاس ) کے لیڈر ہاردک پٹیل کا کسی ہوٹل میں ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ ویڈیو کے آج سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد انہوں نے اسےحکمراں بی جے پی کی سازش قرار دیا ہے۔ اگرچہ پاٹيدار تحریک کے ایک اور اہم تنظیم سردار پٹیل گروپ (ایس پی جی) نے اس کی عدالتی جانچ کرانے کی مانگ کی۔

ہاردک نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اس نے پہلے سے اس طرح کی سی ڈی آنے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا ۔ بی جے پی پہلے بھی اپنے ہی لیڈر سنجے جوشی کا فرضی جنسی سی ڈی باہر لے کر آئی تھی۔ یہ گندی سیاست کا آغاز ہے۔ اس معاملے میں جو بھی ضروری ہوگا وہ قانونی کارروائی کریں گے ۔

گجرات : ہاردک پٹیل کا لڑکی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، پاس لیڈر نے کہا : گندی سیاست کا آغاز

اسی سال 16 مئی کو رات تقریبا سوا نو بجے تیار اس سی ڈی کے بارے میں ہاردک نے کہا کہ یہ فرضی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی خواتین کی جاسوسی کے کاموں لگی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی جیسی چیزوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا وہ سینہ ٹھوک کر بی جے پی کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔ ادھر ایس پی جی کے ترجمان پرون پٹیل نے کہا کہ معاملے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز