مہاراشٹر میں گرمی کا قہر ، ناندیڑ میں چار اور اورنگ آباد میں پانچ افراد کی موت

Apr 21, 2017 08:12 PM IST | Updated on: Apr 21, 2017 08:12 PM IST

ناندیڑ / اورنگ آباد : مہاراشٹر میں شدید گرمی سے حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں ۔ گرمی کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مراٹھواڑہ میں گرمی کے سبب ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوچکی ہے ۔ ادھر گرمی کے سبب پانی کی قلت بھی سر ابھار رہی ہے ۔ آبی ذخائر سوکھتے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے ۔ مہاراشٹرہ میں اب تک گرمی اور لو سے 9 اموات کی خبر ہے ۔

ناندیڑ میں بھی شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے ۔ گرمی کے سبب تجارتی منڈیوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے ۔ ضرورت کی چیزیں خریدنے کے لیے لوگ صبح دس بجے سے پہلے اور شام پانچ بجے بعد ہی گھر سے باہر نکل رہے ہیں، جس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہورہے ہیں ۔ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران ناندیڑ کا درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

مہاراشٹر میں گرمی کا قہر ، ناندیڑ میں چار اور اورنگ آباد میں پانچ افراد کی موت

وہیں مراٹھواڑہ کے دیگر اضلاع بھی ان دنوں گرمی کی شدت سے جھلس رہے ہیں۔ مختلف شہروں میں پچھلے ایک ہفتہ میں درجہ حرارت 42 ڈگری سلسیس تک پہنچ چکا ہے۔ ریاستی حکومت نے گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے اور عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔ دوپہر بارہ بجے سے لے کر چار بجے تک غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے منع کردیا گیا ہے ۔ لو لگنے کی وجہ سے اورنگ آباد ضلع میں اب تک پانچ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز