ورلڈ سٹی ہیریٹیج کا درجہ پانے والے احمد آباد کی حالت خستہ

Sep 06, 2017 06:18 PM IST | Updated on: Sep 06, 2017 06:18 PM IST

احمد آباد۔ احمدآباد شہر کو ورلڈ سٹی ہیریٹیج اور میگا سٹی کا درجہ مل چکا ہے لیکن اس شہر کے بنیادی مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ۔ آج بھی احمدآباد شہر کے کئی علاقوں میں لوگوں کو شدید ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احمد آباد کے وٹوا علاقے میں رہنے والے لوگ اس پریشانی کا سامنا کرنے والے اور سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ علاقے میں رہنے والے لوگ جہاں ایک طرف بھاری ٹریفک سے پریشان نظر آ رہے ہیں وہیں اس بھاری ٹریفک کے جال میں 108 ایمرجنسی ایمبیو لنس بھی پھنسی ہوئی نظر آتی  رہتی ہیں۔

 مقامی لوگوں  کے مطابق  دراصل احمد آباد کے وٹوا علاقے میں بڑی فیکٹریاں ہیں۔ جسے وٹوا جی آئی ڈی سی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان فیکٹریوں میں ہر روز ہزاروں ٹرک اور بڑی گاڑیاں آتی جاتی رہتی ہیں۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگ ہر دن شدید ٹریفک سے پریشان رہتے ہیں ۔ لوگوں کو گھنٹوں جام میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔

ورلڈ سٹی ہیریٹیج کا درجہ پانے والے احمد آباد کی  حالت خستہ

 احمد آباد شہرکو وکاس کا ماڈل بتایا جاتا ہے۔ لیکن وکاس کا یہ دعویٰ وٹوا علاقے تک پہنچتے پہنچتے غائب ہو جاتا ہے ۔ اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کو نہ صحیح سڑک مل رہی ہے اور نہ ٹریفک کی پریشانی کم ہونے کا نام لے رہی ہے ۔ ٹریفک سے نمٹنے کے لئے بھلے ہی نیا پل بنانے کا کام شروع ہوچکا ہو لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کب نئے پل کا کام مکمل ہوگا اور کب لوگوں کو  مسئلے سے چھٹکارا ملیگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز