بالی ووڈ : کسی کے ڈرکی وجہ سے نہیں بلکہ اس وجہ سے کنگنا کے الزامات پر خاموش ہیں ریتک روشن

Sep 10, 2017 04:59 PM IST | Updated on: Sep 10, 2017 04:59 PM IST

ممبئی : بالی ووڈ اداکار ریتک روشن پچھلے کچھ وقت سے خبروں میں چھائے ہوئے ہیں ۔ اس کی وجہ ان کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ کنگنا رناوت کے وہ بیانات ہیں ، جو انہوں نے ایک ٹی وی شو کے دوران دئے تھے ۔ اس شو میں بات چیت کے دوران کنگنا نے نہ صرف ریتک روشن بلکہ آدتیہ پنچولی پر بھی جم کر نشانہ سادھا تھا۔ اس کے بعد آدتیہ پنچولی نے ایک انٹرویو میں کنگنا کو پاگل بتایا تھا اور کہا تھا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گے۔

ایک طرف جہاں آدتیہ نے آگے بڑھ کر کنگنا کو جواب دیا ، وہیں ریتک روشن ابھی تک خاموش ہیں ۔ انہوں نے اس معاملہ میں کسی بھی طرح کا کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔ ایک ویب سائٹ کی خبر کے مطابق ریتک اپنی قانونی ٹیم کی وجہ سے کنگنا کے الزامات پر خاموش ہیں ۔

بالی ووڈ : کسی کے ڈرکی وجہ سے نہیں بلکہ اس وجہ سے کنگنا کے الزامات پر خاموش ہیں ریتک روشن

ریتک کی قانونی ٹیم کا ماننا ہے کہ ان کا کوئی بھی بیان انہیں مشکل میں ڈال سکتا ہے ۔ خیال رہے کہ ریتک اور کنگنا سال 2013 میں آئی فلم کرش تھری میں ایک ساتھ نظر آئے تھے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز