اٹاری سرحد پر لہرایا گیا ملک کا بلند ترین ترنگا ، پاکستان سے بھی آئے گا نظر

اس ترنگے کے پول کی اونچائی 110 میٹر ہے اور اس کا وزن 55 ٹن ہے ۔ اس پورے پروجیکٹ پر تقریبا 3.50 کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے

Mar 05, 2017 08:09 PM IST | Updated on: Mar 05, 2017 08:09 PM IST

امرتسر : ہندوستان اور پاكستان بین الاقوامی سڑک سرحد اٹاری پر مقامی وزیر انل جوشی کی طرف سے ملک کا بلند ترین ترنگا لہرایا گیا۔ اس ترنگے کے پول کی اونچائی 110 میٹر ہے اور اس کا وزن 55 ٹن ہے ۔ اس پورے پروجیکٹ پر تقریبا 3.50 کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے۔

اس موقع خاص طور پر ثقافتی اور دیش بھکتی سے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر انل جوشی نے ترنگا کے بابت معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اٹاری سرحد پر ملک کا بلندترین ترنگا لہرایا گیا ہے، جو کہ ملک کے باشندوں اور جوانوں کے جذبے میں اضافہ کرے گا۔

اٹاری سرحد پر لہرایا گیا ملک کا بلند ترین ترنگا ، پاکستان سے بھی آئے گا نظر

انہوں نے کہا یہ یہاں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں آنے والے سیاحوں کو ملک کے لئے قربان ہونے والے شہداء کی یاد دلائے گا۔ یہ ترنگا لاہور سے بھی نظر آئے گا ، جسے دیکھ کر دشمن کانپ اٹھے گا اور ملک کے باشندے اسے دیکھ کر اپنے فخر محسوس کریں گے۔

اس موقع بی ایس ایف کے آئی جی مکل گوئل نے ترنگے کی بابت بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے بہت فخر کی بات ہے اور اس ترنگے کو دیکھ یہاں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں آنے والے سیاحوں اور ہم وطنوں اور جوانوں میں جذبہ پیدا کرے گا ۔ بی ایس ایف کے تعاون سے یہ ترنگا لہرایا گیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز