جب غصے میں انڈیاز بیسٹ ڈرامے باز کی شوٹنگ چھوڑ کر چلی گئیں ہما قریشی

ہما قریشی کی 2013 میں آئی فلم "ایک تھی ڈائن" کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ، میں نے " ایک تھی ڈائن"۔ 50 مرتبہ دیکھی کینکہ اس میں آ پ تھیں۔ آپ اس فلم میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ آپ فلم میں پوری ڈائن کی طرح لگ رہی تھیں۔

Aug 10, 2018 10:39 AM IST | Updated on: Aug 10, 2018 10:39 AM IST

ٹی وی ریئلٹی شو انڈیاز بیسٹ ڈارمے باز میں بطور جج نظر آنے والئ بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی حال ہی میں شو کے ہوسٹ سے کافی ناراض ہوگئیں۔ وجہ ہے شو کے ہوسٹ شانتنو مہیش وری کا ایک مذاق ۔ یہ مذاق شانتنو کو اتنا بھاری پڑا کہ غصے میں ہماقریشی چلی گئیں۔ حالانکہ بعد میں کافی منانے پر وہ سیٹ پر واپس لوٹیں۔ کچھ ہی وقت پہلے انہوں نے سونالی بیندرے کی اس شو میں جگہ لی ہے۔

در اصل پورا معاملہ یہ ہے کہ انڈیاز بیسٹ ڈارمہ باز کے ہوسٹ شانتنو اکثر ہما قریشی کے ساتھ فلرٹ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس مرتبہ انہوں نے مذاق ۔ مذاق میں کچھ زیادہ۰ ہی کہہ دیا۔ شانتنو نے ہما قریشی کی 2013 میں آئی فلم "ایک تھی ڈائن" کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ،  میں نے " ایک تھی ڈائن"۔ 50 مرتبہ دیکھی کینکہ اس میں آ پ تھیں۔ آپ اس فلم میں  بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ آپ فلم میں مکمل طور پر ڈائن کی طرح لگ رہی تھیں۔

جب غصے میں انڈیاز بیسٹ ڈرامے باز کی شوٹنگ چھوڑ کر چلی گئیں ہما قریشی

اداکارہ ہما قریشی : فائل فوٹو

Loading...

اتنا سنتے ہی ہما کو غصہ آ گیا۔ وہ شوٹنگ درمیان میں ہی چھوڑ کر سیٹ سے باہر چلی گئیَ حالانکہ اس درمیان شو کے دوسرے جج امنگ کمار انہیں منانے اور سمجھانے ان کے پیچھے ۔پیچھے بھاگے۔ وہیں شو میں بطور جج آنے والے وویک اوبرائے نے شانتنو کو ان کی غلطی سمجھائی۔ اس سب سے شانتنو بری طرح ڈر گئے تھے۔ انہیں سمجھ نہیں آیا کہ وہ کیا کریں۔ حالانکہ بعد میں ہما کو سیٹ پر واپس لے آئے اور تین جج زور زور سے ہنسنے لگے۔ یہ ایک پرینک تھا اور جب شانتنو کے سامنے یہ سچ آیا تو وہ کچھ نہیں کہہ پائے۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز