مسلمانوں کے اتحاد کے سبب ہی کانگریس کو جیت حاصل ہوئی : حسین دلوائی

Oct 13, 2017 11:22 AM IST | Updated on: Oct 13, 2017 11:22 AM IST

ممبئی۔ مہاراشٹر کے ناندیڑ شہر میں میونسپل انتخابات میں کانگریس کو 81میں سے کل 71نشستیں حاصل ہونے کو کانگریس رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے اسے مسلمانوں کی سیاسی دانشمندی اور ان کی صفوں میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف مکمل اتحاد ہونا قرار دیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کے کانگریس کے خلاف کچھ ناراضگیاں ضرور تھیں اور ان کے ووٹوں کی تقسیم کے سبب ہی کانگریس کو شکست حاصل ہوئی تھی لیکن قابل مبارکباد ہیں ناندیڑ کے عوام جنہوں نے اس مرتبہ کانگریس کی حمایت میں ووٹ دیا اور بی جے پی سمیت تمام فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف اپنا متحدہ محاذ تیار کیا ۔

حسین دلوائی نے مزید کہا کہ ایم آئی ایم جو گذشتہ انتخابات میں 12نشستوں پر قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی وہ اس مرتبہ کھاتا کھولنے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکی۔ اس طرح سے مسلمانوں نے ایم آئی ایم کو سرے سے نظر انداز کردیا۔

مسلمانوں کے اتحاد کے سبب ہی کانگریس کو جیت حاصل ہوئی : حسین دلوائی

ناندیڑ کی مسلم خواتین: علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز