میں نے 365 دنوں میں 500 سے زائد کئے فیصلے : وجئے روپانی

Aug 07, 2017 11:24 PM IST | Updated on: Aug 07, 2017 11:24 PM IST

احمد آباد : گجرات کے وزیر اعلیٰ وجئے روپانی کے دور اقتدار کو آج ایک سال مکمل ہو گیا ۔ وجئے روپانی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کانگریس پر نشانہ بھی سادھا ۔ وجئے روپانی نے سب سے پہلے اپنے دور اقتدار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 365 دنوں میں میں نے 500 سے زائد فیصلے کئے ہیں اور سبھی کے لئے ہم نے کام کیا ہے ۔

آج کانگریس کے ایم ایل ایز بنگلور سے احمدآباد واپس لوٹٰٗے ہیں، اس معاملہ کو لے کر وجئے روپانی نے کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ جب گجرات میں سیلاب آیا تھا ، تب گانگریس کے ایم ایل اے بنگلور میں مزہ کر رہے تھے ۔اس کا مطلب یہی ہے کہ ان کے ایم ایل اے ان کے بس میں نہیں ہیں ۔ تاہم راجیہ سبھا الیکشن کو لے کر وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی کے تینوں امید وار اس الیکشن میں کامیاب ہوں گے اور احمد پٹیل کی ہار ہوگی۔

میں نے 365 دنوں میں 500 سے زائد کئے فیصلے : وجئے روپانی

وہیں گجرات کے وزیر اعلیٰ نے رکشا بندھن کا یہ تہوار گاندھی نگر میں منایا اور انہیں راکھی باندھنے بہت سی بہنیں گاندھی نگر پہنچیں۔ وزیر اعلی روپانی نے اس موقع پر رکشا بندھن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رکشا بندھن ایک بہت ہی مقدس تہوار ہے۔ تمام بہنیں مجھے رکشا کا دھاگہ باندھ رہی ہیں اور مجھے آشرواد دے رہی ہیں اور میری دعا ہے کہ ان کے آشرواد سے مجھے گجرات کے عوام کی مزید خدمت کرنے کی طاقت ملے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز