گجرات میں مسلم سوسائٹی کے گھروں پر سرخ نشان، لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول

Nov 14, 2017 09:19 PM IST | Updated on: Nov 14, 2017 09:19 PM IST

احمدآباد۔ گجرات کے احمد آباد کے ہندو غلبہ والے علاقوں میں مسلمانوں کے گھروں کے مرکزی دروازے پر سرخ رنگ کے کراس مارک بننے سے یہاں کے مسلمان خوف ودہشت میں ہیں۔ تاہم، تحقیقات میں پایا گیا کہ میونسپل کارپوریشنز کے صفائی ملازمین نے یہ نشان لگائے ہیں۔ پالڑی علاقے کے ایک ایسے ہی معاشرے کے لوگوں نے الیکشن کمیشن اور شہر کے پولیس کمشنر کو ایک خط لکھ کر معاملہ کی جانچ کی مانگ کی تھی۔ اس کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔

لوگوں نے اپنے خط میں کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ اگلے مہینے ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے مسلمانوں کی شناخت کرنے کے ارادے سے یہ نشان لگائے گئے ہیں۔ تاہم، پولیس نے کہا کہ یہ نشان ان سوسائٹیوں کی شناخت کرنے کے لئے لگائے گئے ہیں جنہیں میونسپل کارپوریشنز کے جی پی ایس پر مبنی کچڑا کو ٹھکانے لگانے کے نظام کے تحت جوڑا جانا ہے۔

گجرات میں مسلم سوسائٹی کے گھروں پر سرخ نشان، لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول

علامتی تصویر

تحقیقات کے بعد پولیس نے کہا کہ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ پالڑی علاقے میں سرخ رنگ سے کراس کے یہ نشان نہ صرف مسلم سوسائٹی بلکہ ہندو سوسائٹی پر بھی لگائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھنے والے یہاں کے مکینوں نے تاہم الزام لگایا ہے کہ اس طرح کے نشان الیکشن سے قبل علاقہ میں امن میں خلل ڈالنے کی منشا سے لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز