جامع مسجد اہل حدیث ومدرسہ رحمانیہ میں تزک واحتشام کے ساتھ منائی گئی یوم ِآزادی کی تقریب

Aug 19, 2017 06:03 PM IST | Updated on: Aug 19, 2017 06:03 PM IST

گوونڈی ،ممبئی۔ جامع مسجد اہل حدیث ومدرسہ رحمانیہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک  پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کے موقع پرطلبہ نے آزادی کے سورماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے علماء کی قربانیوں کویاد کیا۔ تقریب میں گوونڈی شہرکی میونسپل کارپوریٹرمحترمہ رخسانہ صدیقی نے شرکت کرتے ہوئے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ گایا گیا اور پھرانہوں نے اپنے مختصرخطاب میں کہا کہ لوگ مدارس پربے تکی الزام تراشیاں کررہے ہیں۔ مدارس کو مشکوک نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں، یوم آزادی کے موقع پر مدارس کی تقاریب  قابل دید اورلائق صد تحسین ہیں۔

رخسانہ صدیقی نے کہا کہ پرچم کشائی کی اس تقریب میں ادارہ کی جانب سے مدعو کئے جانے  پر میں اپنی خوشی کا اظہارکرتی ہوں اورمیری نیک خواہشات آپ تمام مدرسہ رحمانیہ کے ذمہ داران، اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ہیں۔ تقریب میں مدرسہ رحمانیہ کے جنرل سیکریٹری شیخ جلال الدین فیضی حفظہ اللہ بھی موجود رہے ۔اس پروگرام کی نظامت مولانا فیض الرحمن رحمانی نے کی ۔ تقریب میں رحمانیہ کے جملہ منتظمین واساتذہ کرام نے شرکت کی جس میں رحمانیہ کے صدرجناب عبدالکریم بھائی لکڑوالا،مولاناعرفان احمد سراجی، حافظ عبد النورسلفی،حافظ کمال الدین سلفی،مولانا ہلا ل احمد سلفی ، مولانا مقصود عالم سلفی،قاری محمدعرفان صاحب بستوی، مولانا عبدالاول ایس کے نگری اور برادر عبدالباقی کے نام خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔

جامع مسجد اہل حدیث ومدرسہ رحمانیہ میں تزک واحتشام کے ساتھ منائی گئی یوم ِآزادی کی تقریب

گوونڈی شہرکی میونسپل کارپوریٹرمحترمہ رخسانہ صدیقی طلبہ کے ساتھ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز