ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ : کپتان کوہلی کی شاندار سنچری ، نیوز لینڈ کو جیت کیلئے 281 رنوں کا ہدف

Oct 22, 2017 05:41 PM IST | Updated on: Oct 22, 2017 05:41 PM IST

ممبئی : ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیزیزکا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے ۔کپتان وراٹ کوہلی کی 121 رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 281 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 280 رن کا اسکور کھڑا کیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی اور دونوں سلامی بلے باز جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔ شیکھر دھون نے 9 جبکہ روہت شرما نے 20 رن بنائے ۔ اس کے کپتان کوہلی اور کیدار جادھو نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم 71 کے مجموعی اسکور پر 12 رن بناکر جادھو بھی آوٹ ہوگئے ۔ جادھو کے بعد دنیش کارتک میدان پر آئے اور انہوں نے کپتان کا ساتھ دینے کی کوشش کی ، مگر 29 ویں اوورس میں 37 رن بناکر کارتک بھی پویلین لوٹ گئے ۔

ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ : کپتان کوہلی کی شاندار سنچری ، نیوز لینڈ کو جیت کیلئے 281 رنوں کا ہدف

کارتک کے بعدمہندر سنگھ دھونی کریز پر آئے ۔ تاہم دھونی بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے اور صرف 25 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ اس کے ہاردک پانڈیا میدان پر اترے تاہم وہ بھی بہت زیادہ کچھ نہیں کرسکے اور 16 رن بناکر آوٹ ہوکر میدان چھوڑ کر چلے گئے ۔مگر اس کے بعد تیز گیند باز بھونیشور کمار آئے اور انہوں نے کچھ اچھے شارٹس لگائے ۔ کمار نے 15 گیندوں پر 26 رن کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو 180 تک پہنچایا ۔ کپتان کوہلی نے 125 گیندوں پر شاندار 121 رن کی اننگز کھیلی اور وہ آخری اوور میں آوٹ ہوئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز