آخری اوور میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 5 رنوں سے دی شکست ، سیریز 1-1 سے برابر

Jan 29, 2017 09:09 AM IST | Updated on: Jan 29, 2017 10:44 PM IST

ناگپور : تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آخری اوور میں جسپریت بمبرہ کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کو پانچ رنوں سے شکست دے کر سیریز کو ایک ایک سے برابر کرلی ہے ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا نے لوکیش راہل کی 71 رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورس میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 144 رن بنائے اور انگلینڈ کوجیت کیلئے 145 رنوں کا ہدف دیا ، جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 6 وکٹ کھوکر مقررہ 20 اوورس میں 139 رن ہی بناسکی ۔

انگلینڈ کی طرف سے روٹ اور اسٹوکس نے 38، 38 بنائے جبکہ رائے نے 10 ، بلنگس نے 12 ، مورگن نے 17 ، بٹلر نے 15 معین علی نے ایک رن بنائے ۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے اشیش نہرا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بمبرہ نے دو اور امت مشرا نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

آخری اوور میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 5 رنوں سے دی شکست ، سیریز 1-1 سے برابر

ٹیم انڈیا کو پہلا بڑا جھٹکا 30 کے مجموعی اسکور پر اس وقت لگا جب کتپان وراٹ کوہلی 21 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ کوہلی کو جورڈن نے پویلین کی راہ دکھائی ۔ اس کے بعد سریش رینا کریز پرآئے ، مگروہ زیادہ دیر تک نہیں رہ سکے اور جلد ہی آوٹ ہوگئے ، اس کے بعد یوراج بھی کچھ کمال نہیں دکھا سکے اور چار رن بناکر ہی پویلین لوٹ گئے ۔یوراج کے بعد لوکیش راہل اور منیش پانڈے نے شاندار اننگز کھیلی ۔ دونوں کے درمیان 56 رنوں کی اہم شراکت داری ہوئی ۔منیش پانڈے نے 30 رن بنائے ۔ علاوہ ازیں دھونی نے پانچ اور ہاردک پانڈیا نے دو رن بنائے ۔ انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے تین جبکہ معین علی ، رشید اور ملس نے ایک ویک وکٹ جھٹکے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز