گجرات : کوسٹ گارڈ نے غیرملکی جہاز سے 3500 کروڑ روپے کی ہیروئن کی ضبط

Jul 30, 2017 04:26 PM IST | Updated on: Jul 30, 2017 04:27 PM IST

پوربندر: ہندستانی کوسٹ گارڈ نے مبینہ طورپر گجرات ساحل سے دور سمندر میں ایک غیرملکی جہاز سے 3500کروڑ روپے مالیت کی تقریباََ 1500کلو ہیروئن (ڈرگس) برآمد کی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ بڑے پیمانہ پر ڈرگس کی کھیپ سمندر کے راستے اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گزشتہ کچھ وقت سے سمندر میں چوکسی بڑھا دی گئی تھی اور اسی دوران کوسٹ گارڈ کے سمندری جہاز پاوک نے ایک غیرملکی جہاز کی تلاشی لی۔

اس جہاز کے اوپر بنی ایک موٹے پائپ نما ڈھانچہ کے اندر چھپاکر رکھی گئی تقریباََ 1500کلو ہیروئن برآمد کی گئی جس کی قیمت کا اندازہ تقریباََ 3500کروڑ لگایا گیا ہے۔ جہاز کو ضبط اور اس میں سوار لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اسے پوربند ر لایا جارہا ہے۔

گجرات : کوسٹ گارڈ نے غیرملکی جہاز سے 3500 کروڑ روپے کی ہیروئن کی ضبط

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز