ایس آئی او نے کیا نجیب کی جلد تلاش کا مطالبہ ، امراوتی میں نکالا انصاف مارچ

Mar 16, 2017 11:04 PM IST | Updated on: Mar 16, 2017 11:04 PM IST

امراوتی : مہاراشٹر کے امراوتی میں ایس آئی او یعنی اسٹوڈنس اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے انصاف مارچ نکالا گیا ۔ انصاف مارچ کے ذریعہ حکومت سے نجیب کی تلاش اور روہت ویمولا کے حق میں انصاف کا مطالبہ کیا گیا ۔ ساتھ ہی ساتھ تعلیمی اداروں میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ساتھ ہو رہے غلط برتاؤ کے لیے حکومت سے سخت اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ایس او آئی کی جانب سے ضلع کلکٹریٹپر دھرنا کے بعد کلکٹر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روہت ویمولہ کی طرح ہی جے این یو میں ایم فل کے ایک طالب علم نے خود کشی کی اور اس سے قبل فیس بک پر اس نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ میں مبینہ امتیازی سلوک کا الزام لگایا تھا ۔ ایس آئی نے نجیب کے غائب ہونے کے بعد سے لگاتار مہم چلا رکھی ہے، جس کے تحت جگہ جگہ مظاہرے ، دھرنے اور ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ایس آئی او نے کیا نجیب کی جلد تلاش کا مطالبہ ، امراوتی میں نکالا انصاف مارچ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز