عالمی یوم خواتین : مالیگاؤں شہر کی صحت عامہ کی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہی ہیں خواتین

Mar 08, 2017 11:19 PM IST | Updated on: Mar 08, 2017 11:19 PM IST

مالیگاؤں : مالیگاؤں شہر کے محکمہ صحت میں خواتین اک اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ شہر کے 9 اربن ہیلتھ سینٹرس پر خواتین میڈیکل افسر پچھلے کئی سالوں سے خدمات انجام دے رہی ہے۔ مالیگاؤں کی صحت کی ذمہ داری اور ٹیکہ کاری کی ذمہ داری انہیں اربن ہیلتھ سینٹر کے ذریعہ نبھائی جاتی ہے ،جس میں ڈاکٹرس سے لے کر لنک ورکر تک سبھی خواتین ہیں ۔

مالیگاؤں کے صحت عامہ کو سنبھالنا اورصحیح ڈھنگ سے سنبھالنا بہت مشکل کام ہے ۔ گنجان آبادی اور تعلیم کی کمی کی وجہ سے خواتین اور بچوں میں طرح طرح کے امراض پائے جاتے ہیں ۔ ان لاکھوں خواتین اور بچوں کی صحت کا خیال رکھنے کی ذمہ داری شہر کے 9 اربن ہیلتھ سینٹروں کی ہے ۔ اور ان سبھی ہیلتھ سینٹروں میں خدمات انجام دینے والی خواتین ہیں ۔ پورے شہر میں تقریباً ایک ہزار خواتین ٹیکہ کاری اورصحت عامہ کے لئے کام کرتی ہے۔

عالمی یوم خواتین : مالیگاؤں شہر کی صحت عامہ کی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہی ہیں خواتین

مالیگاؤں شہر جسے ہمیشہ سے حساس شہر کہا گیا ہے، یہاں کام کرنے کی ہمت کوئی نہیں جٹا پاتا۔ ایسےمیں شہر کے محکمہ صحت میں ڈاکٹرس سے لے کر لنک ورکر تک سبھی خواتین ہیں اور یہ برسوں سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ، یہ ایک مثال ہے ۔ شہر ہی نہیں پورے ملک کےلیے کہ جس شہر میں پولیس افسر بھی تقرری سے ڈرتے ہیں اور اسی شہر میں ہزار سے زائد خواتین شہر کی گلی گلی گھوم کر حاملہ خواتین کی جانچ کرتی ہیں اور معصوم بچوں کو ٹیکے لگاتی ہیں ۔ ان سبھی خواتین کو شہر میں اکیلے گھومتے وقت کبھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی انہیں ڈر لگا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز