آئی پی ایل 10 : امپائر سے مذاق کرنا دھونی کو پڑا مہنگا ، میچ ریفری نے لگائی پھٹکار

Apr 08, 2017 01:11 PM IST | Updated on: Apr 08, 2017 01:11 PM IST

رائزنگ پنے سپرجائنٹس کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو جمعہ کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے لئے میچ ریفری نے پھٹکار لگائی۔ آئی پی ایل کے 10 ویں سیزن میں سپرجائنٹس اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ کے دوران دھونی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا تھا۔

آئی پی ایل نے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران جمعرات کو پنے سپرجائنٹس کے مہندر سنگھ دھونی کو میچ ریفری نے آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پھٹکار لگائی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھونی کو کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا ہے۔

آئی پی ایل 10 : امپائر سے مذاق کرنا دھونی کو پڑا مہنگا ، میچ ریفری نے لگائی پھٹکار

تاہم دھونی کو پھٹکار لگانے کے پیچھے کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ہے، لیکن دھونی کی طرف مذاقیہ لہجہ میں فیصلہ جائزہ لینے کے نظام(ڈی آر ایس ) کا مطالبہ کرنا اس پھٹکار کی وجہ ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ پنے کی ٹیم کی فیلڈنگ کے دوران دھونی وكٹ كيپنگ کر رہے تھے۔ ممبئی کی اننگز کے 15 ویں اوور میں جب کیران پولارڈ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی اور امپائر نے اسے مسترد کردیا، تبھی دھونی نے امپائر سے ریویو مانگ لیا۔ ویسے کہا جا رہا تھا کہ دھونی نے ایسا مذاق میں کیا ہے، کیونکہ انہیں قوانین کا تو پتہ ہی ہوگا۔ دھونی کے اس قدم پر سبھی ہنس پڑے تھے۔ ویسے جس اپیل کو امپائر ایس روی نے رد کیا تھا، اس میں پولارڈ آؤٹ دکھائی دے رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں مہندر سنگھ دھونی بطور کپتان نہیں کھیل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کی 10 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے وہ ہمیشہ کپتان کے طور پر نظر آئے۔ پنے ٹیم کے مالکان نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز