آئی پی ایل 10 : روہت شرما اور کرن پولارڈ کی بدولت ممبئی کی جیت کا چوکا

Apr 16, 2017 08:20 PM IST | Updated on: Apr 16, 2017 08:20 PM IST

ممبئی: کپتان روہت شرما (ناٹ آؤٹ 40) اور کیرون پولارڈ (39) کے درمیان 68 رنز کی شراکت کی بدولت ممبئی انڈینس نے اتوار کو گجرات لائنز کو چھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل مقابلے میں اپنی مسلسل چوتھی جیت درج کرلی ۔ ممبئی نے آئی پی ایل 10 میں اپنا پہلا مقابلہ ہارنے کے بعد زبردست واپسی کی اور مسلسل چوتھا میچ جیت لیا ہے جو اس کی پانچ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے جس کی بدولت وہ سب سے زیادہ آٹھ پوائنٹس لے کر سرفہرست پہنچ گئی ہے جبکہ خراب دور سے گزر رہی سریش رینا کی کپتانی والی گجرات کی یہ چار میچوں میں تیسری شکست ہے اور وہ صرف دو پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر کھسک گئی ہے۔

ممبئی نے وانکھیڑے میدان پر ٹاس جیتنے کے بعد گجرات کو پہلے بلے بازی کا موقع دیا تھا۔گجرات نے برینڈن میک کولم (64) اور وکٹ کیپر دنیش کارتک (ناٹ آؤٹ 48) کی بہترین اننگز سے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 176 کا مشکل اسکور بنایا۔لیکن ہدف کا تعاقب کرنے اتری میزبان ممبئی نے تین گیندباقی رہتے ہی 19.3 اوور میں ہی 177 رن بنا کر جیت اپنے نام کر لی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دھماکہ خیز بلے باز برینڈن میک کولم (64) کی شاندار نصف سنچری کے بعد دنیش کارتک (ناٹ آؤٹ 48) کی طوفانی اننگز کی بدولت گجرات لائنز نے ممبئی انڈینس کے خلاف آئی پی ایل 10 کے مقابلے میں اتوار کو چار وکٹ پر 176 رنز کا مشکل اسکور بنایا تھا ۔

آئی پی ایل 10 : روہت شرما اور کرن پولارڈ کی بدولت ممبئی کی جیت کا چوکا

ممبئی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ممبئی کے گیند بازوں نے گجرات کا پہلا وکٹ صرف ایک کے اسکور پر ڈیون اسمتھ کے طور پر نکال کر کپتان کے اس فیصلے کو برقرار رکھا۔حالانکہ اس کے بعد تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے گجرات کے کپتان سریش رینا (28) اور میک کولم (64) نے دوسرے وکٹ کے لئے 10.5 اوور میں 80 رن جوڑ کر اپنی ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔ رینا ٹیم کے 81 کے اسکور پر آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا شکار بنے۔رینا نے 29 گیندوں کی اپنی اننگز میں دو چوکے لگائے۔بہترین تال میں بلے بازی کر رہے میک کولم بھی زیادہ دیر نہیں ٹک پائے اور ٹیم کے 99 کے اسکور پر تیز گیند باز لست ملنگا کا شکار بنے۔ملنگا نے میک کولم کو بولڈ کیا۔میک کولم نے 44 گیندوں کی اپنی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے۔

ایک وقت 81 رن پر ایک وکٹ کھونے والی گجرات کی ٹیم کے 99 رن تک آتے آتے تین وکٹ گر گئے۔اس کے بعد سے اشان کشن (11) اور دنیش کارتک (ناٹ آؤٹ 48) نے چوتھے وکٹ کےلئے صرف چار اوور میں طوفانی شراکت نبھاتے ہوئے 54 رنز اور جوڑے اور ٹیم کا اسکور 18 ویں اوور میں 153 تک پہنچا دیا۔ اشان کی اسی اوور میں مشیل میك كلینگن کا دوسرا شکار بنے۔میك كلینگن نے اوپنر ڈیون اسمتھ (صفر) کو بھی آؤٹ کیا تھا۔اشان نے اپنی 14 گیندوں کی اننگز میں ایک چوکا لگایا۔ٹورنامنٹ میں بہترین فارم میں چل رہے کارتک نے یہاں بھی اپنی لے برقرار رکھی اور صرف 26 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 48 رن بنائے۔کارتک آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔وہ محض دو رنز سے اپنی نصف سنچری سے چوک گئے۔

گجرات نے آخری پانچ اوورز میں 56 رن بنائے۔جیسن رائے 14 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ گجرات نے اس طرح 20 اوور میں چار وکٹ پر 176 رن بنائے اور ممبئی کے سامنے 177 رنز کا ہدف دیا۔میك كلینگن نے 24 رن پر دو وکٹ، ملنگا نے 51 رن پر ایک وکٹ اور ہربھجن سنگھ کو 22 رن پر ایک وکٹ ملا۔ گزشتہ چار مقابلوں سے اپنی فارم کو لے کر تنقید کا شکار ہو رہے کپتان روہت نے آخر کار ٹیم کے لئے میچ فاتح مظاہرہ کیا اور 29 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ 40 رن بنائے جو ان کی ابھی تک بڑی اننگز ہے۔انہوں نے چوتھے وکٹ کے لئے پولارڈ کے ساتھ 68 رن جوڑے۔پولارڈ نے 23 گیندوں میں دو چوکے اور تین چھکے لگا کر 39 رنز کا اہم کردار ادا کیا۔ ہردک پانڈیا چھ رن پر روہت کے ساتھ ناٹ آؤٹ لوٹے۔

اس سے قبل اوپنر پارتھیو پٹیل کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد جوس بٹلر (26) اور نتیش رانا (53) نے دوسرے وکٹ کے لئے نو اوور میں ہی 85 رن بنائے۔رانا نے 36 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگا کر آئی پی ایل میں اپنی دوسری نصف سنچری بنائی۔ مسلسل شکست کا سامنا کرنے والی گجرات کے لئے ٹائی 34 رن پر دو وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے جبکہ پروین کمار کو 25 رن اور مناف پٹیل کو 35 رن دے کر ایک وکٹ ملا۔ اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ 34 رنز دے کر کوئی وکٹ نہیں نکال سکے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز