آئی پی ایل 10 : کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے ممبئی انڈینس کو جیت کیلئے 179 رنوں کا ہدف دیا

آئی پی ایل 10 کے ساتویں میچ میں منیش پانڈے کی نصف سنچری کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے ممبئی انڈینس کو جیت کیلئے 179 رنوں کو ہدف دیا ہے ۔

Apr 09, 2017 09:48 PM IST | Updated on: Apr 09, 2017 09:48 PM IST

ممبئی : آئی پی ایل 10 کے ساتویں میچ میں منیش پانڈے کی نصف سنچری کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے ممبئی انڈینس کو جیت کیلئے 179 رنوں کو ہدف دیا ہے ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری کولکاتہ نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 178 رن بنائے ۔

کولکاتہ کی شروعات کافی تیز رہی اور دونوں سلامی بلے باز کافی تیز اننگز کھیل رہے تھے ، مگر پانچویں اوورس میں کرونل پانڈیا نے دووکٹ لے کر ٹیم کو بیک فٹ پر لادیا ۔ پانڈیا نے پہلے گوتم گمبھیر کو آوٹ کیا اور اس کے بعد جلد ہی رابن اتھپا کو پویلین کی راہ دکھادی ۔ گمبھیر نے 19 اور اتھپا نے 4 رن بنائے ۔ اس کے بعد کرس لن بھی جلد ہی آوٹ ہوگئے ۔ کرسلن نے 32 رن بنائے ۔ کرسلن کے بعد یوسف پٹھان بھی کچھ زیادہ نہیں کرسکے اور صرف 6 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

آئی پی ایل 10 : کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے ممبئی انڈینس کو جیت کیلئے 179 رنوں کا ہدف دیا

پٹھان کے بعد سوریہ کمار بھی جلد ہی آوٹ ہوگئے ۔ سوریہ کمار نے 17 رن بنائے ۔ اس کے بعد ووکس بھی صرف 9 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ مگر دوسری طرف منیش پانڈے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 178 کے اسکور تک پہنچایا ۔ منیش پانڈیا نے 47 گیندوں پر پانچ چوکے اور پانچ چھکے کی مدد سے 81 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔

ممبئی کی طرف سے سب سے زیادہ کرونل پانڈیا نے تین وکٹ لئے جبکہ ملنگا نے دو ، بمبرہ نے ایک اور میکلنگھن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز