آئی پی ایل : رہانے اور کپتان اسمتھ کی شاندار بلے بازی ، پنے نے ممبئی انڈینس کو 7 وکٹوں سے دی مات

آئی پی ایل سیزن 10 کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پنے میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں رائزنگ پنے سپرجانٹس نے ٹاس جیت کر ممبئی انڈینس کو پہلے بازی بازی کی دعوت دی

Apr 06, 2017 08:09 PM IST | Updated on: Apr 06, 2017 11:57 PM IST

پنے : آئی پی ایل سیزن 10 کے اپنے پہلے میچ میں کپتان اسمتھ کی شاندار بلے بازی کی بدولت رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے ممبئی انڈینس کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ نے ہار کر پہلے بلےبازی کرنے اتری ممبئی انڈینس کی ٹیم نے آخری اوور میں ہاردک پانڈیا کی طوفانی بلے بازی کی بدولت پنے کو جیت کیلئے 186 رنوں کا ہدف دیا تھا ، جس کو ایک گیند باقی رہتے ہوئے ہی پنے نے تین وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری پنے کی شروعات کافی اچھی رہی اور سلامی بلے باز رہانے نے شاندار بلے بازی کو مظاہرہ کیا ۔ رہانے نے 34 گیندوں پر 60 رن بنائے ۔ تاہم دوسرے سلامی بلے باز اگروال صرف چھ رن بناکر ہی آوٹ ہوگئے ۔ اگروال کے بعد اسمتھ کریز پر آئے اور آخر تک ناٹ آوٹ رہے ۔ اسمتھ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوورس تک نہ صرف کریز پر موجود رہے بلکہ آخری اوور میں لگاتار دو چھکے لگاکر اپنی ٹیم کو جیت بھی دلائی ۔ اسمتھ نے 54 گیندوں پر 84 رن بنائے ۔ اسمتھ کے علاوہ اسٹوکس نے 21 اور دھونی نے ناٹ آوٹ 12 رن بنائے ۔ ممبئی انڈینس کی جانب سے ساوتھی ، پانڈیا اور میک کلنگھن نے ایک ایک وکٹ لیا۔

آئی پی ایل : رہانے اور کپتان اسمتھ کی شاندار بلے بازی ، پنے نے ممبئی انڈینس کو 7 وکٹوں سے دی مات

Photo: IPL T20.com

اس سے قبل ممبئی کی جانب سے پارتھیو پٹیل اور جاس بٹلر اوپننگ کرنے میدان پر اترے، جبکہ پونے کی جانب سے پہلا اوور اشوک ڈنڈا نے پھینکا۔ پارتھیو اور بٹلر نے ٹیم کو تیز شروعات دلاتے ہوئے چار اوور میں 41 رن بنا ڈالے۔ ایک وقت میں جب ممبئی مضبوط اسکور کی جانب گامزن تھی ، تبھی پنے کے گیند باز عمران طاہر نے دو اوورس میں تین وکٹ جھٹک لئے۔ طاہر نے پارتھیو پٹیل (19 رن)، بٹلر (38 رن) اور روہت شرما (3 رنز) کو پویلین واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد بھاٹیا نے رائیڈو کو کرونل پانڈیا کو پویلین بھیج کر 107 کے اسکور پر ممبئی انڈینس کی آدھی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھادی۔ رائیڈو نے 10 اور پانڈیا نے 3 رن بنائے ۔

اس کے بعد پولارڈ نے بھی کچھ اچھے شارٹ لگائے اور ٹیم کے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کی کوشش کی ۔ تاہم وہ 19 ویں اوورس میں آوٹ ہوگئے ۔ پولارڈ نے 17 گیندوں پر 27 رن بنائے ۔ اس کے بعد آخری اوور میں ہاردک پانڈیا نے شاندار بلے بازی کی اور چار چھکے اور ایک چوکے لگائے اور ٹیم کے اسکور کو 184 رن تک پہنچادیا ۔ پانڈیا نے ناٹ آوٹ 15 گیندوں پر 35 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ ٹم ساوتھی نے سات رن بنائے ۔ پنے کی طرف سے عمران طاہر نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جبکہ بھاٹیا نے دو اور اسٹوک اور زمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز