اقبال کاسکر کا ایک اور سنسنی خیز انکشاف ، حسینی بلڈنگ سانحہ کے بعد داؤد ابراہیم سے ہوئی تھی گفتگو

Sep 25, 2017 09:41 AM IST | Updated on: Sep 25, 2017 09:41 AM IST

ممبئی: تھانہ پولیس تحویل میں ہفتہ وصولی الزامات کے تحت گرفتار مافیا ڈان داود ابراہیم کاسکر کے بھائی اقبال کاسکر نے آج یہاں سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دنوں جے جے اسپتال جنکشن کے قریب منہدم ہوئی حسینی بلڈنگ سانحے کے بعد اس نے داود ابراہیم سے بذریعہ ’’ برنر فون‘‘ ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔ جسے ایک مرتبہ استعمال کرنے کے بعد ناکارہ قرار دیا جاتا ہے۔

دوران تفتیش اقبال کاسکر نے کہا کہ حسینی بلڈنگ سے متعلقہ عمارت میں ہی وہ قیام پذیر تھا نیز عمارت کے منہدم ہونے کے بعد اپنی خیریت بتانے کے لئے اس نے داود سے آخری مرتبہ برنرفون کے ذریعہ گفتگو کی تھی جسے ٹیپ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اور اس کے ذریعہ فون کرنے پر کوئی ثبوت نہیں ہوتا ہے کیونکہ اسے ’’ سم باکس‘‘ استعمال کر کے گفتگو کی جاتی ہیں۔

اقبال کاسکر کا ایک اور سنسنی خیز انکشاف ، حسینی بلڈنگ سانحہ کے بعد داؤد ابراہیم سے ہوئی تھی گفتگو

داود ابراہیم کا چھوٹا بھائی اقبال کاسکر ۔ فائل فوٹو

ذرائع کے مطابق گزشتہ چار مرتبہ اقبال نے داود سے اس برنر فون کے ذریعہ گفتگو کی تھی تا کہ اس گفتگو کو ٹیپ نہیں کیا جا سکے۔ اور محکمہ خفیہ کی پہنچ سے بھی یہ باہر رہ سکے۔ تھانہ پولیس اقبال کاسکر کے ذریعہ کئے گئے ان انکشافات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ محکمہ انٹلی جنس کے افسر کے مطابق مافیا گروہ کے افراد آج کل اس فون کا استعمال کر رہے ہیں تا کہ بیرون ملک جانے والے اس فون کا نمبر نہ حاصل ہو سکے اور اسے ٹیپ نہیں کیا جا سکے۔

محکمہ پولیس اس بات کی بھی چھان بین کر رہا ہے کہ پاکستان میں مقیم داود کے اہل خانہ کس طرح سے بغیر ویزا لگائے دبئی اور دیگر بیرون ملک سفر کر رہے ہیں۔ اس درمیان ایک سینئر افسر کے مطابق اقبال کاسکر نے داود اور اس کے بھائی انیس ابراہیم کا پتہ بھی تفتیشی ایجنسیوں کو دی ہے جس کے مطابق داود اور انیس اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی کے پٹیالہ مینشن نامی عمارت میں رہائش پذیر ہے جو کہ عبول قاضی درگاہ کے عقب میں واقع ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز