فرضی انکاونٹر میں قتل کی گئی عشر ت جہاں کے والدہ کی سیکورٹی ہٹا لی گئی، اہل خانہ میں تشویش

Jan 15, 2017 12:51 PM IST | Updated on: Jan 15, 2017 12:52 PM IST

ممبرا(انوارالحق ) فرضی انکاونٹر میں قتل کی گئی عشرت جہاں کی والدہ شمیمہ کو گزشتہ تین برسوں سے پولیس کی جانب سے جو سیکورٹی فراہم کی گئی تھی ، اب اس کو ہٹالیا گیا ہے۔ ممبرا پولیس کی جانب سے ایک خط کے ذریعہ سیکورٹی ہٹائی جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ اطلاع کے بعد اہل خانہ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔

عشرت کی والدہ کے مطابق کیس ابھی زیر سماعت ہے ، ایسے میں ان کی سیکورٹی ہٹانا غلط ہے ۔ واضح ہو کہ تین سال قبل عشرت جہاں کے کیس کی پیروی کرنے والی اس کی والدہ شمیمہ، عبد الرؤف لالہ اور منا ساحل کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی تھی ، جب یہ لوگ گجرات سے کیس کی سماعت کے بعد لوٹ رہے تھے اور تب سے ہی شمیمہ کوثر کو سیکورٹی ملی ہوئی تھی ۔

فرضی انکاونٹر میں قتل کی گئی عشر ت جہاں کے والدہ کی سیکورٹی ہٹا لی گئی، اہل خانہ میں تشویش

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز