سینئر کانگریسی لیڈر احمد پٹیل کا راجناتھ سنگھ کو خط ، آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار شخص کی غیر جانبدارجانچ کا مطالبہ  

کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے گجرات میں اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار دو افراد میں سے ایک کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات اور اس تنازع میں ان کا نام گھسیٹے جانے کی کوششوں کے درمیان پورے معاملہ کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے

Oct 30, 2017 09:47 AM IST | Updated on: Oct 30, 2017 09:47 AM IST

احمد آباد : کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے گجرات میں اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار دو افراد میں سے ایک کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات اور اس تنازع میں ان کا نام گھسیٹے جانے کی کوششوں کے درمیان پورے معاملہ کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار افراد میں سے ایک قاسم ٹمبروالا بھروچ ضلع میں سردار پٹیل اسپتال میں کام کرتا تھا ، جس کے احمد پٹیل بھی ایک ٹرسٹی رہ چکے ہیں ۔

وزیر داخلہ راجناتھ سنگح کو احمد پٹیل نے ایک خط لکھا ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی والے اس معاملہ میں ان کا نام گھسیٹ کر ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس معاملہ کا نوٹس لیں اور ہندوستان کے وزیر داخلہ ہونے کے ناطے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے اس کی شفاف اور غیر جانبدارانہ جانچ کرائیں اور معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت دیں۔

سینئر کانگریسی لیڈر احمد پٹیل کا راجناتھ سنگھ کو خط ، آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار شخص کی غیر جانبدارجانچ کا مطالبہ  

Loading...

انہوں نے مزید لکھا کہ جو بھی قصوروار ہو ، اس کو اس کے مذہب یا اس کے تعلقات پر توجہ دئے بغیر سزا دی جانی چاہئے ۔ اس معاملہ میں آپ کی حکومت کو میرا پورا تعاون ہے ۔ پٹیل نے کہا کہ قومی سیکورٹی کے معاملہ کو سیاست کا اکھاڑہ نہیں بنانا چاہئے اور معمولی انتخابی فائدہ کیلئے سیاسی مخالفین کی شبیۃ کو خراب نہیں کی جانی چاہئے ۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جاری ہماری لڑائی کے ساتھ بڑی نا انصافی ہوگی ، اس لئے مجھے یہ کافی تشویشناک لگی ہے کہ گجرات میں حکمراں پارٹی انتخابات کے پیش نظر بے بنیاد اور غیر مصدقہ الزامات لگا کر جانچ کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔ پٹیل نے لکھا کہ جب قومی سلامتی کا معاملہ آتا ہے ، تو سبھی پارٹیوں کو سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھنا چاہئے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز